راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام کشمیر ڈے کے
حوالے سے ریلی نکالی گئی ریلی بہبود آبادی دفتر سے درہ مچھی والا چوک تک
نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر پاپولیشن نے
کی ریلی کے شرکاء نے بینرز اُٹھا رکھے تھے ریلی میں بہبود آبادی کے دفتر
اور مراکز کے ملازمین کی کثیر تعداد شریک ہوئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے
ہوئے ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ارشادفرید بھٹہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے
اور کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اُن کا کہنا تھا کہ کشمیری ہمارے
مسلمان بھائی ہیں کشمیر کی آزادی تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی اُن
کا مزید کہنا تھا کہ عالمی دنیا کو نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیوں
نظر نہیں آتے ؟ بھارتی فوج نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی حد کردی
ہے بھارتی فوج نے عقوبت خانے قائم کررکھے ہیں جہاں نہتے نوجوان کشمیریوں
بلکہ نوجوان خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے انہیں صرف اس
بات کی سزا دی جاتی ہے کہ وہ پاکستان کا نام لیوا کیوں بنے ہوئے ہیں ؟ آخر
میں کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی ترقی وسلامتی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی ۔
0 comments:
Post a Comment