راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،محکمہ تعلیم کی غفلت ونااہلی ،دیہی
علاقوں کے کئی گرلز وبوائز پرائمری سکولزشہروں میں کرائے کی عمارتوں میں
چالو،متعلقہ علاقوں کے مکین سکولوں کی واپسی کی راہ تکنے پر مجبور ،تفصیلات
کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ تعلیم کو فعال بنانے کے لئے نہ صرف
اربوں روپوں کے فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں بلکہ آفیسران کو مراعات اور اضافی
بونس بھی دیئے جارہے ہیں مگر شعبہ تعلیم تاحال زبوں حالی کا شکار ہے اس کی
ایک مثال یہ کہ راجن پور شہر میں کئی ایسے گرلز وبوائز سکولز جن میں مختیار
آباد ،چک بابل والی ،فتح پور نمبر 2 ،حضرت والاودیگر کرائے کی عمارتوں میں
چالو ہیں جبکہ ان کی اصل جگہ متعلقہ دیہی علاقہ جات ہیں تدریسی سٹاف نے
دیہی علاقوں کو جانے کی بجائے یہی کرائے کی عمارتوں میں سکول قائم کررکھے
ہیں جس سے ان دیہی علاقوں کے بچے اور بچیاں آج کے دور میں تعلیم جیسی نعمت
سے محروم ہیں علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اس
حوالے سے خصوصی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ترجمان محکمہ تعلیم
کا موقف میں کہنا ہے کہ کئی سکول واپس دیہی علاقوں میں منتقل کردیئے ہیں
کئی سکولوں کی عمارات زیرتعمیر ہیں عمارتیں مکمل ہوتے ہی ان عارضی سکولوں
کو اُن کی اصل جگہ پر منتقل کردیا جائیگا۔
0 comments:
Post a Comment