Feature Top (Full Width)

Tuesday, 17 February 2015

قبضہ ما فیاکے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے غازی امان اللہ خان

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ خان نے کہا ہے کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے اور جلد ضلع بھر سے تمام اراضی کو واگزار کر ا لیا جا ئے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سرکاری زرعی اراضی کی مستقبل میں حفاظت کے لئے بھی ایک ٹھوس پالیسی بنائی گئی ہے اور اگر کسی شخص نے بھی دوبارہ قبضہ کرنے کی ذرہ بھر بھی کوشش کی تو فوری طور پر قانون کو حرکت میں لایا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کل 2091ایکڑ رقبہ واگزار کر لیا گیا ہے اور وہاں پر تعمیر غیر قانونی 105ڈیرہ اور دیگر تعمیرات کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ اس کاروا ئی کے دوران 25ٹیوب ویل بوروں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رکھ کوٹلہ شیر محمد میں اس وقت آپریشن جاری ہے جس میں 200سے زائد پولیس اہلکار اور افسران مصروف ہیں ۔ڈی سی او نے کہا کہ سرکاری زمین قوم کی امانت ہے اور ہم اس کی ایک ذرے کی حفاظت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والو ں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا ئے گی اور آئندہ اس قسم پریکٹس کو دہرانے والوں کے خلاف آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے گا ۔ڈی سی او نے کہا کہ دیگر اضلاع سے بھی محکمہ جنگلات کے اہلکاران کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ آپریشن میں مزید تیزی لا ئی جا سکے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers