راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آقائے نامدار رسول اکرم ﷺ کی آمد سے ہی انسانیت کی
تکمیل ہوئی آپ کے حسن اخلاق سے ہی اسلام پھیلا آپ محسن انسانیت ہیں ان
خیالات کا اظہار معروف عالم دین قاری محمود احمد قاسمی نے النور پبلک ہائی
سکول میں منعقدہ محفل میلاد ﷺ کی تقریب کے دوران کیا میلاد کی اس تقریب کا
اہتمام پر نسپل النور پبلک ہائی سکول محمد عارف شبیر نے کیا میلاد کی اس
محفل میں بلال احمد سومرو،نجی سکولز کے پرنسپل صاحبان عبید الرحمن قریشی
،محمد صابر شبیر ،ملک مشتاق احمد،سیف اللہ چوہدری ،محمد الطاف
گوہر،محمدعمران انور،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مسعود چوہدری سمیت طلباء کے
والدین ،اساتذہ کرام اور سکول کے بچوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی اس موقع
ننھے طلباء نے آقاﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے آخر میں نعت
خواں حضرات کو سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا ۔
0 comments:
Post a Comment