راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)سانحہ پشاور کا چالیسواں روز ،راجن پور کے نجی
سکول میں دعائیہ تقریب کا اہتمام ،سکول کے بچے پُر عزم تفصیلات کے مطابق
سانحہ ء پشاور کے تلخ واقعہ کو پوری قوم ابھی تک نہیں بھلاء پائی ہے آج اس
سانحہ کو چالیس روز گذر گئے ہیں مگر ہمارے حوصلے اب بھی بلند ہیں ہم دہشت
گردوں کی مذموم کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم ان ننھے شہداء کے نقش
قدم پر چلتے ہوئے تعلیم کے فروغ میں جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے اس
عزم کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولزکے ڈویژنل صدروپرنسپل النور پبلک
ہائی سکول محمد عارف شبیر ،عمران انور ،ڈان ماڈ ل سکول کے الطاف گوہر سمیت
سکول کے طالب علموں اور پرنسپل سکول ہذا واساتذہ کرام نے اس موقع پرصحافیوں
سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا اس موقع پرمحمد بلال سومرو،صابر شبیر ،ملک
مشتاق ،چوہدری کاشف ،فدا حسین،میاں تسنیم ملک ،مجیب عالم ،زاہد فرید سمیت
دیگر پرنسپلز موجود تھے سکول میں دعائیہ تقریب کے دوران شہداء پشاور کے لئے
خصوصی دعاء کی گئی اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ علم کی روشنی
پھیلانے سے کوئی نہیں روک سکتا سکول کے بچوں نے اپنے شہید ساتھیوں کے لئے
دعاء کی اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے
گئے ۔
0 comments:
Post a Comment