را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سرائیکستان قومی اتحاد کے زیر اہتمام خواجہ فرید ؒ
سائیں کے عرس پر تجارتی ثقافتی پابندیوں کے خلاف دوسرے دن بھی دھرنا دیا
گیا جس کی قیادت ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کی اس
میں جمعیت علماء اسلام کے سابق امیر مولانا عبداللہ درخواستی کے صاحبزادے
عزیز الرحمن درخواستی اور راشد عزیز بھٹہ نے خصوصی وفد کے ہمراہ شرکت کی
۔اس دھرنا سے ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ میاں برادران آئین اور قانون شکن میں عدلیہ ان کا مواخذہ کرے
آئین شکنی پر ہتھوڑا گروپ کا خطاب دیتے ہیں خواجہ فرید ؒ نے علامہ اقبال
سے پہلے انگریزوں کے خلاف اعلان بغاوت کیا پنجابی اسٹیبلشمنٹ اور میاں
برادران بدصورت کالے انگریز ہیں پنجابی اسٹیبلشمنٹ میں بھی اچھے اور آئین
پسند افسر ہیں قانون کا احترام کرنے والوں کی عزت کرتے ہیں چاہے وہ پنجابی
افسر کیوں نہ ہوں لیکن غیر آئینی اقدام کرنے والوں سے ٹکرائیں گے پابندیاں
ختم نہ ہوئیں تو میاں برادران کی اتفاق فاؤنڈری کے بنے ہوئے ہتھوڑے خریدیں
گے اور ان کی لاہور میں اتفاق فاؤنڈری بند کریں گے جب ان کا روزگار بند
ہوگا تو ہمارے بیروزگاروں کا احساس ہوگا سقوط ڈھاکہ پنجابی اسٹیبلشمنٹ کی
وجہ سے ہوا اگر یہی تسلسل جاری رہا تو 85فیصد سرائیکی سندھی بلوچ پشتون
عوام ہیں مزاحمت اور نفرت میں اضافہ ہو سکتا ہے خواجہ فرید ؒ سائیں کے عرس
پر تجارتی ثقافتی پابندیوں سے سات کروڑ سرائیکیوں اور کروڑوں پاکستانیوں
اور دنیا میں کروڑوں خواجہ فرید ؒ کے چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے
سمندر میں طوفان آنے والا ہے تخت لاہور کا ساحل طوفان میں بہہ جاجائے گا
سرائیکی صوبہ کی جدوجہد اور محکوم قوموں کے اتحاد کیلئے کوششیں جاری رہیں
گی مظلوم پنجابیوں کے حامی ہیں لاہور میں پولیس کے ہاتھوں لاہور کے مظلوم
پنجابیوں کو قتل کیا گیا تو اس کی ہم نے زبردست مذمت کی اور احتجاج کا حصہ
بنے پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑائی جاری ہے پاکستان پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے
چنگل سے آزاد کرانا ہے آج عرس کے تیسرے روز بھی دھرنا دیں گے اور عرس کے
بعد بھی احتجاج جاری رہے گا پورے ملک اور دنیا بھر میں احتجاج کریں گے
دکانیں کھلوانے پر اچھے دیانتدار افسروں کے مشکور ہیں نظام کے خلاف جدوجہد
جاری رہے ہیں سیکیورٹی کے خلاف ان کے رویہ اور تعصب کے خلاف ہیں اس موقع پر
مولانا عبداللہ درخواستی کے صاحبزادے عزیزالرحمن درخواستی نے کہا کہ خواجہ
فرید ؒ تمام مکاتب فکر اور سرائیکی وسیب کے ہیرو ہیں ایس کیو آئی کی
جدوجہد سرائیکی صوبہ اور عرس فرید ؒ پر تجارتی ثقافتی پابندیوں کے خلاف
احتجاج کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اس موقع پر ایس کیو آئی کے مرکزی سینئر
نائب صدر جام ذوالفقار گھسورہ نے تجاری ثقافتی پابندیوں کی شدید مذمت کی
اور کہا کہ احتجاج جاری رہے گا اس موقع پر پیپلز پارٹی تحصیل خانپور کے
رہنما راشد عزیز بھٹہ ،ضلعی صدر محمد بخش براٹھا ایس کیو آئی،راؤ عمر دراز
،چوہدری وسیم ،خلیفہ نذیر احمد ،حاجی ارشاد کورائی ،مجید جتوئی ،میاں اللہ
بخش ،جمشید بزدار ،ایس کیو آئی کے رہنما ارشد پنوار ،جمعیت علماء اسلام
رحیم یار خان کے ضلعی رہنما محسن رحمانی نے بھی خطاب کیا بعد ازاں ایس کیو
آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ڈاکٹر
محی الدین قادری اور رحیق عباسی صدر عوامی تحریک سے فرید پیلس رہائش گا ہ
خواجہ عامر فرید کوریجہ سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے خواجہ فرید ؒ کے
عرس پر تجارتی ثقافتی پابندیوں کی شدید مذمت کی
0 comments:
Post a Comment