را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)عرس فرید ؒ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت مگر ناقص
انتظامات سے زائرین کی پریشانیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے پہلے روزہی
بجلی کی 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ جس میں 12گھنٹے مسلسل لوڈ شیڈدنگ کی گئی پروگرام
متاثر ،ضلعی انتظامیہ اورانتظامی مشینری پہلے روز ہی غائب ، ہر طرف صرف
پولیس کے اہلکار ہی نظر آ رہے ہیں سہولیات کی فراہمی کے دعوے جھوٹے ثابت
ہوئے شدید سردی میں ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو کھانا تک نہیں دیا
گیا،زائرین کمپلیکس میں زائرین ساری رات سردی میں ٹھٹھرتے رہے کئی خواتین
اور بچے سردی لگنے سے بیمار ہو گئے طبعی سہولیات نہ ہونے سے واپس گھروں کو
چلے گئے مختلف سٹالز صرف فوٹو سیشن تک محدود رہے ۔محکمہ ہیلتھ کے سٹال پر
چند میڈیسن دیکھی گئیں موسم کی مناسبت سے ادویات موجود ہی نہیں۔محکمہ اوقاف
کی طرف سے لنگر کے انتظام میں ہلڑ بازی اور بد نظمی ،ناقص کھانے کے سبب
لوگوں کی اکثریت نے ہوٹلوں کا رخ کر لیا جہاں مہنگے داموں انہیں کھانا
خریدنا پڑا۔ زائرین کیلئے 12 لاکھ روپے خرچ کر کے عارضی لیٹرینوں میں چھ
گھنٹے پانی غائب رہا،سینکڑوں خواتین شدید پریشانی سے دو چار رہیں سا بقہ
روایات کے بر عکس امسال بسوں اور گاڑیوں کے بس اسٹاپ شہر کے اندر بنے ہوئے
ہیں جس کی وجہ سے شہر میں آنے والے داخلی راستوں پر ٹریفک جام رہی اور
زائرین کو دربار تک پہنچنے میں گھنٹوں لگے دوسری طرف ٹرانسپورٹر زائرین سے
بد دستور لوٹ مار میں مصروف ہیں اور زیادہ کرایے وصول کر رہے ہیں ۔ضلعی
انتظا میہ کی عدم موجودگی کے سبب اس سائیڈ پر کسی قسم کی توجہ نہیں دیجا
رہی۔سماجی کارکنوں محمد بخش،جاوید،محمد طارق،مجاہد خان،رب نوازخان رند و
دیگر نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے فوری نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا
ہے۔
0 comments:
Post a Comment