راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او غازی امان اللہ نے عظیم صوفی شاعر حضرت
خواجہ غلام فرید کے 117ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا۔ اس موقع
پر دربار پر حاضری دی اور دربار کو غسل دیا ،چادر چڑھائی ،فاتح خوانی کی
اور دعا کی گئی۔ ا س موقع پر سجادہ نشین دربار خواجہ معین الدین کوریجہ
،خواجہ کلیم الدین کوریجہ، خواجہ راول کوریجہ، اے ڈ ی سی ارشد گوپانگ، ڈی
پی او زاہد محمود گوندل ،اے سی چوہدری مختار، اے سی روجہان فاروق صادق، ڈی
او پلاننگ فاروق صادق، ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ، ای ڈی او فنانس اصغر
جلبانی،ٹی ایم او ملک جمال فرید ، ای ڈی او صحت فیاض لغاری اور دیگر ضلعی
افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ خواجہ غلام فرید کی تعلیمات کو عام
کیا جائے کیونکہ آپ سچے اور پکے عاشق رسول تھے۔ وہ انسانوں سے محبت کرنے
والے بزرگ تھے آپ کی شاعری کے مجموعے میں درد او ر سوز ملتا ہے۔ ڈی سی ا و
نے کہا ہے کہ عرس کے موقع پر قرآن خوانی ، نعت خوانی ، محفل سماع تقاریب پر
کوئی پابندی نہیں ۔ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ نے
کو ئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔اس موقع پر سجادہ نشین دربار خواجہ معین الدین
نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ
نے آنے والے زائرین کے لئے جس خوبصورت انداز مین انتظامات کئے ہیں ان کی
مثال نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی
ہیں ۔ ان کے رہنے ، کھانے پینے اور آنے جانے کے بہتر انتظامات موجود ہیں
0 comments:
Post a Comment