Feature Top (Full Width)

Thursday, 22 January 2015

ضلع بھر کے5لاکھ88ہزار 380بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے لگا ئے جا ئیں گے غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں 26جنوری سے 9فروری تک خسرہ سے بچاؤ کے لیئے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں ضلع بھر کے5لاکھ88ہزار 380بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے لگا ئے جا ئیں گے ۔ یہ باتیں ڈی سی ا و غازی امان اللہ نے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس خسرہ مہم میں کسی آفیسر یا اہلکار کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا ئے گا کیونکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی صحت اور مستقبل پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔ ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض لغاری نے بریفنگ میں بتایا کہ اس مہم میں 6ماہ سے 10سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا ئیں گے ۔ انہوں نے اس بیماری بارے بتایا کہ یہ بیماری انتڑیوں اور دماغ پر حملہ کر تی ان کی علامات میں پہلے بخار اور چہرہ سرخ ہو جاتا ہے اس موقع پر ضلع بھر سے محکمہ صحت کے افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers