راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلعی صدر انجمن پٹواریان راجن پور سردار بشیر
احمد خان مزاری نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ناقابل برداشت پوری
پاکستانی قوم سراپاء احتجاج بن چکی حکومت عالمی سطح پر فی الفور آواز بلند
کرے اور ملکی سطح پر فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ایک ملاقات کے
دوران اُن کا کہنا تھا کہ آقائے نامدارﷺ کی شان میں گستاخی کوئی مسلمان
برداشت نہیں کرسکتا مسلمان کٹ سکتا ہے مگر شان رسول ﷺ کیخلاف ایک لفظ بھی
ناقابل برداشت ہے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت قوم کے جذبات کو سمجھتے ہوئے
فوری طور پر فرانس کے سفیر کو طلب کرکے صورتحال سے آگاہ کرے اور اس مسئلہ
کوعالمی سطح پر اُٹھا یا جائے اُن کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی جتنی
بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
0 comments:
Post a Comment