Feature Top (Full Width)

Wednesday, 7 January 2015

سکول کے باہر سیکورٹی گارڈ تعینات کئے جائیں غازی امان اللہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ نے ضلع بھر کے سکولوں وکالجزکی سیکورٹی کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور غیر متعلقہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔سکول کے باہر سیکورٹی گارڈ تعینات کئے جائیں اورسکولوں کی دیواروں کو آٹھ فٹ اونچا کر کے مزید دوفٹ مزید خاردار تاریں لگائی جائیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ۔ اس موقع پر اے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ،ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ،ڈی او تعلیم زنانہ مردانہ، ڈی ایس پی ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز زپروفیسر کلیم قریشی،آئی بی وسپیشل برانچ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ارشد گوپانگ اے ڈی سی نے سکولوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ سکولوں کی سیکرٹری اور دیواریں اور سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے رپورٹ پیش کریں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers