Feature Top (Full Width)

Tuesday, 6 January 2015

حکومت جنوبی پنجاب کے اضلاع پرخصوصی توجہ دے رہی ہے اعجاز رندھاوا

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)حکومت جنوبی پنجاب کے اضلاع پرخصوصی توجہ دے رہی ہے دہشت گردی نے ملک کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے فورسز کو اکاموڈیٹ کئے بغیر ان سے کسی قسم کی توقعات وابستہ نہیں کی جا سکتیں ۔موجودہ نظام میں سب سے زیادہ احتساب پولیس کو ہو رہا ہے دہشت گردی کے سبب میجر ریسورسز اس کے قلع قمع کیلئے شفٹ کئے جا چکے ہیں اور پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار آر پی او راجن پور رحمت اللہ خان نیازی نے مٹھن کوٹ میں تھانہ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پولیس کے محکمے کا احتساب میڈیا،عدالتیں ،عوام اور افسران کرتے رہتے ہیں اس میں کوئی بھی چیز مخفی نہیں ہوتی جبکہ دوسرے محکموں میں ایسا نہیں ہے پولیس کے پاس انتہائی بے بس اور مجبور لوگ داد رسی کیلئے آتے ہیں ان کو انصاف کی فراہمی عبادت کا درجہ رکھتی ہے اس موقع پر ڈی پی او راجن پور نے کہا کہ گذشتہ ماہ راجن پور پولیس کی کارکردگی قابل ستائش رہی پولیس نے ریکارڈ اشتہاری ملزمان کے علاوہ کئی بین اضلاعی کریمنل گینگز کو پکڑا ہے اسٹریٹ کرائم میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی ہے کم وسائل کے باوجود کرائم کا ریکارڈ بہت بہتر ہے قبل ازیں مٹھن کوٹ آمد پر پولیس کے ایک چاک و چوبند دستے نے آر پی او کو گارد آف آنر پیش کیا دو بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے ۔آر پی او نے تھانہ مٹھن کوٹ میں پولیس کے ضلعی افسران کے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ عید میلاد لنبی ﷺ کی تقریبات اور جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں اور معاملات کو دہشت گردی کے تناظر میں دیکھیں ۔آر پی او رحمت اللہ خان نیازی نے ڈی پی او زاہد محمود گوندل کے ہمراہ خواجہ فریدؒ کے مزار پر حاجری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر ایس ڈی پی او آصف رشید،ڈی ایس پی روجہان فضل الرحمن ،ڈی ایس پی جام پور چوہدری طارق،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اعجاز رندھاوا،ایس ایچ او فیاض احمد خان،ایس ایچ او فاضل پور جاوید اقبال ،مہر ذوالفقار اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers