Feature Top (Full Width)

Thursday, 29 January 2015

خواجہ فرید ؒ نے انسان دوستی کا درس دیا زاہد محمود گوندل

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) خواجہ فرید ؒ نے انسان دوستی کا درس دیا ان کے افکار سے ہم اپنی معاشرتی زندگی کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھال سکتے ہیں ان کی تعلیمات امن و آشتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں انہوں نے ہمیشہ انسانوں کو جوڑنے کیلئے خود کو وقف رکھایہی وجہ ہے کہ یہ خطہ اس پر آشوب دور میں بھی امن کا گہوارہ ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی راجن پور زاہد محمود گوندل نے مٹھن کوٹ کا دورہ کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے دربار کے اطراف سیکورٹی پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ عرس کے دوسرے روز سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔دربار فرید پر آنے والے لاکھوں زائرین مقامی ا نتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور پولیس بھی آنے والے مہمانوں کی عزت نفس کو خاطر ملحوظ رکھتے ہوئے انہیں دوران چیکنگ سہولیات فراہم کر رہی ہے خواتین کیلئے لیڈی پولیس موجود ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستانی قوم با آسانی دہشت گردوں کو شکست دے سکتی ہے اور بہت جلد ان سے چھٹکارہ ملنے والا ہے جس کے بعد ان پریشانیوں سے نجات مل جائے گی ۔امن کے قیام میں جہاں عام آدمی کا کردار اہم ہے وہاں علماء کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔پاکستان ہم سب کا ملک ہے ہم سب کو اس کی آبیاری کرنی ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر آصف رشید ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرچوہدری اعجاز رندھاوا،ایس ایچ او مٹھن کوٹ ملک جاوید اقبال ،ایس ایچ او سٹی راجن پور منظور احمد خان ،ایس ایچ او صدر ملک غلام اصغر ،حاجی عاشق حسین گشکوری ،مہر ذوالفقار احمدو دیگر بھی موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers