Feature Top (Full Width)

Monday, 19 January 2015

خواتین کی تفریح اور فلاح و بہبود کے لئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں غازی امان اللہ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) خواتین کی تفریح اور فلاح و بہبود کے لئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے خواتین اور بچوں کے لئے مخصوص فاطمہ جناح پارک کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں بہترین آفس، میٹنگ،پروگرام ہال مکمل کرا دیا ہے۔جس میں میزیں اور کرسیاں بھی مہیا کر دی گئی ہیں تاکہ خواتین یہاں اپنے پروگرام اور میٹنگز کر سکیں۔اس کے علاوہ یہاں پر جشن بہاراں ،میلاد مصطفےٰ ﷺ ،14اگست اور 23مارچ کے حوالے سے پروگرام بھی منعقد کرائے جا سکیں گے۔ڈی سی او نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ پارک میں مزید پودے لگائے جائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے چیئر پرسن فاطمہ جناح پارک صباء زہرا کو خواتین کے پروگرام کرانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر مولانا علی محمد صدیقی،علاؤ الدین مزاری،شیخ ولی محمد ساجد،ملک سیف الرحمان ،ملک کمال فریدٹی ایم او اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers