Feature Top (Full Width)

Thursday, 29 January 2015

صوفیاء کرام نے قران و سنت کو زبان سے نہیں اپنے کردار سے بیان کیا خواجہ عامر کوریجہ

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)صوفیاء کرام نے قران و سنت کو زبان سے نہیں اپنے کردار سے بیان کیاسانحہ پشاور سمیت اس قوم کے جسم پر بہت زخم ہیں مگر حکمرانوں کے ہاتھوں میں مرہم ہی نہیں ہے کوئی بھی سیاسی جماعت میں طالبان کو قاتل کہنے کی جرات ہی نہیں،مصطفوی انقلاب سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔قوموں کی خواہش پر لسانی یا انتظامی 35صوبے بنائیں گئے۔ حکمران سیاسی اور گندے مقاصد کی خاطر طالبان سے نفرت نہیں کرتے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو فیض یاب کر کے سفیر اور اعلی عہدے دیے جا رہے ہیں عمران خان کی شادی سے کارکنوں کو چاچی مل گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین اور عوامی تحریک پنجاب کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ عامر کوریجہ کی رہائش گاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر محی الدین نے کہا کہ اسلام بین المذاہب اور بین المسالک امن و محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے صوفیاء کرام کے راستے امن و محبت کے ہیں اور ان کے تذکرے بلند کردار کی وجہ سے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاستدان نہیں فوج سنجیدہ ہے اگر عدالتیں کام کرتیں تو فوجی عدالتوں کی ضرورت نہ پڑتی دہشت گردی میں ملوث حکمران سانحہ پشاورکے قاتلوں کو سزائیں نہیں دلوا سکتے انہوں نے کہا کہ شعور کی بیداری کیلئے دھرنے دئے ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد پر تحریک کا اگلا فیز شروع ہو گا حکمرانوں نے گستاخانہ خاکوں پر کوئی بات نہیں کی ۔ خواجہ فریدؒ کی دربار پر پابندیوں کو سجادگان کی کونسل بنا کر حل کرانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے علمی حوالوں اور مدلل دلائل سے دہشت گردی پر یقین رکھنے والوں کو کافر قرار دیا عوامی تحریک امن کے فروغ کیلئے کوشاں ہے منہاج القران میں اسلاف کی زندگیوں سے دلائل اور بین المذاہب اور بین المسالک سرگرمیاں ہوتی ہیں اور کسی کو کافر نہیں کہتے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں دو حاملہ خواتین سمیت 14افرد قتل اور 91زخمی ہوئے کیمرے کی آنکھ نے قاتلوں کو دکھایا ایک ملزم توقیر شاہ کو سفیر بنا دیا گیا دیگر اس مقدمہ میں 4اشتہار ی ہو جانے والے ملزمان کو بھی نوازا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ بدستور انڈر اسٹیڈنگ چل رہی ہے ہم تحریک کے ساتھ انصاف کریں گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی سے عوامی تحریک کے کارکنوں کو چاچی مل گئی ہے سیکورٹی کے نام پر عرس فریدؒ پر پابندیاں حکومت کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہے فول پروف سیکورٹی فراہم کر کے عرس کی تقریبات کو جاری رکھا جائے ناکے وغیرہ فوری طور پر بند کئے جائیں حکمرانوں کے نزدیک پنجاب صرف لاہور ہے حکمران دہشت گردوں کو پکڑنا ہی نہیں چاہتے۔اس موقع پر پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ محمد عامر کوریجہ،خواجہ غلام فرید کوریجہ،خواجہ عزیر کوریجہ،خواجہ عمیر کوریجہ سمیت علاقے کی مذہبی شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھی پریس کانفرنس کے دوران کارکن گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers