Feature Top (Full Width)

Thursday, 29 January 2015

عرس فرید ؒ پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے آصف رشید

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)عرس فرید ؒ پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے دیگر اضلاع سے بھی نفری طلب کر کے تعینات کی گئی ہے کیمروں کی مدد سے موثر نگرانی کا سسٹم قائم ہے جس پر چیک اینڈ بیلنس بھی قائم ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر آصف رشید نے گزشتہ شب مختلف چیک پوسٹوں اور زائرین کی رہائش گاہوں کو چیک کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ضلع بھر خصوصاً مٹھن کوٹ میں آنے والے ہزاروں زائرین کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے سخت چیکنگ کے بعد دربار کے اندر آنے والوں پر کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ دربار کو جانے والے راستوں پر 25کیمرے نصب ہیں ۔شہر میں داخل ہوتے ہی چیکنگ کا عمل جاری ہو جاتا ہے یہ سب کچھ قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے ہے عوام بھی اس میں اپنا کردار ادا کریں اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے اکیلے کچھ بھی نہیں کر سکتے ان کی کارکردگی عوام کے تعاون سے مشروط ہوتی ہے انہوں نے بتایا ابھی تک کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ۔عوام چیکنگ کے عمل کو پسندیدگی سے دیکھیں اور تعاون جاری رکھیں یہ ہم سب کا قومی فریضہ بھی ہے ۔بعد ازاں انہوں نے میوزیم اور لائبریری کا بھی دورہ کیا اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر حاجی عاشق حسین گشکوری،محمد شفیق،ظفر اللہ،ریاض آصف،ملک عاشق فریدی بھی موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers