راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان
گورچانی نے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا
کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ شروع ہونے والے نئے سال کا پہلا سورج اپنے ساتھ
پاکستان اور عوام کے لئے خوشیا ں ،رحمتیں اور برکتیں لے کر طلوع ہو ۔ہمیں
نئے سال میں پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کی ہمت دے اس کے لئے ہم
سب کوہنگامی بنیاد وں پرکام کرناہوگا۔دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسلہ ہے
جس کے خاتمے کے لئے پوری قوم یک جاں ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک سے
دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کے لئے تاریخی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا
ہے اور انشاء اللہ دہشت گردی کے خاتمے کا خواب مسلم لیگ( ن) کی حکومت کے
دور میں ہی پورا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اپنے ماضی کی غلطیوں کو
سدھارنے اور ان کو نہ دھرانے کا عہد کرنا ہے ۔انہیوں نے امید ظاہر کی کہ
2014کا سورج اپنے ساتھ پاکستان اور جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو
اپنے ساتھ لے کر غروب ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن کے پیامبراورجمہوریت
کے علمبردارہیں اورہم اس ملک میں آئین کی سربلندی ،قانون کی حکمرانی
اورپارلیمنٹ کی مضبوطی کے ذریعے جمہوریت کوفروغ دیکرپاکستان کے عوام کی
تقدیربدلنے کاعزم رکھتے ہیں۔قائد اعظم کے افکار پر عمل کر کے پاکستان کا
وقارعالمی برادری میں بلند کرنا ہے تاکہ پاکستانی ہونا ،دنیا میں فخر کی
علامت ہو۔
0 comments:
Post a Comment