راجن پور(ڈسٹرکٹ ر پورٹر )ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ
ضلع راجن پورمیں سات یونین کونسلوں میں پولیو مہم کے بعد اب 37یونین کونسلز
میں پولیو مہم کا 100%ٹارگٹ کامیابی کے ساتھ 3دن میں مکمل کرلیا ہے ۔ ان
خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی کا جائز ہ
اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،اے سی راجن
پور چوہدری مختار ، ڈی ایچ او ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ،ایریا انچارج اور
متعلقہ آفیسران نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ اچھا کام کرنے والے کی
حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اور اس پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر کیا جائے ۔
کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے پولیو
مہم میں تمام ٹیمیں اپنی دیانتداری کے ساتھ ذمہ داری نبھائیں ۔تاکہ یہ بچے
موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں ۔
0 comments:
Post a Comment