راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی اُمیدوار وراہنماء پیپلز پارٹی سردا ر
محمدیوسف خان گبول نے کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری
سیاسی بصیرت رکھتے ہیں پی پی پی کو پنجاب میں مزید فعال بنانے کے لئے مخدوم
احمد محمود کی بطور صوبائی صدر نامزدگی کے فیصلہ کو سراہتے اور مخدوم احمد
محمود کو مبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے کہ صوبے میں پارٹی اُن کی قیادت
میں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گی یہ بات اُنہوں نے راجن پور میں
پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنان سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی اُن کا
کہنا تھا کہ پی پی پی حکومت کے کارناموں کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں ملک
کی نصف آبادی خواتین کو تحفظ کیلئے اور انہیں معاشی طور پر خودکفیل بنانے
کے لئے پی پی پی دور میں بے پناہ اقدا مات کئے گئے آج لاکھوں خواتین بے
نظیر انکم سپورٹ پروگرا م کے تحت مستفید ہوکر مہنگائی سے نبرد آزما ہیں اُن
کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی پر انگلی اُٹھا نے والے اپنے گریبانوں میں
جھانکیں کہ انہوں نے دوسال حکمرانی کرنے کے باوجود اپنے کسی منشور پر عمل
نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ پاکستانی قوم اس حکومت سے نالاں آچکی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment