Feature Top (Full Width)

Sunday, 18 January 2015

راجن پور ،ڈویژن بھر میں بجلی کے چوری شدہ یونٹس عام صارفین کے بلوں میں ڈالنے کے خلاف عبدالوحید

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،ڈویژن بھر میں بجلی کے چوری شدہ یونٹس عام صارفین کے بلوں میں ڈالنے کے خلاف راجن پور کے شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ایکسئن واپڈا راجیش کمار سمیت عرصہ دراز سے تعینات کرپٹ ملازمین کے تبادلے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے شہریوں عاشق علی ،فرید بخش،عبدالوحید ،غلام فرید ،امداد حسین ،عابددریشک سمیت درجنوں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایکسئن واپڈا راجیش کمار کرپٹ آفیسر ہے پہلے وہ دس سال راجن پور میں ایس ڈی او تعینات رہا اور کرپٹ عملہ کے ذریعے بڑے کارخانوں کو بجلی چوری کی کھلی چھوٹ دی اب اس ڈویژن میں بطور ایکسئن تعینات ہوا ہے مذکورہ آفیسر نے خاص ملازمین کو صرف ’’ مک مکا‘‘ کے لئے تعینات کررکھا ہے بڑے کارخانوں کے چوری شدہ یونٹس عام صارفین کے کھاتوں میں ڈال کر ہزاروں روپے کے بل بھجوائے جارہے ہیں اس پر شہریوں نے چیئر مین واپڈا ،وزارت پانی وبجلی کے اعلیٰ حکام اور چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان سے فوری طور پر ایکسئن سمیت کئی سالوں سے تعینات کرپٹ ملازمین کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ایکسئن واپڈا کا اپنے موقف میں کہنا ہے کہ انہوں نے تعیناتی کے بعد لائن لاسز پر قابو پایا ہے ان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers