Feature Top (Full Width)

Thursday, 5 May 2016

وکلاء نے مسجد کوجانے میں رکاوٹ بننے والے آہنی گیٹ کوتوڑ دیا

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار راجن پورکے وکلاء نے جامع کچہری کی جامع مسجد کوجانے میں رکاوٹ بننے والے آہنی گیٹ کوتوڑ دیا ،ڈی سی او ظہور حسین کے خلاف مظاہرہ نعرے بازی ،ڈی سی او آفس کے کلرکوں نے ڈی سی او کی حمایت میں ریلی نکال لی، کلرکوں اور وکلاء میں تلخ کلامی ،آج پھر وکلاء ہڑتال کریں گے ،وکلاء کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا چوہدری عباداللہ انجم ایڈووکیٹ ودیگر کاوکلاء سے خطاب تفصیلات کے مطابق ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے جامع مسجد کچہری کو جانے والے راستوں کو لوہے کی گرل لگوا کربند کردیا جبکہ مسجد کے لئے ایک دروازہ مختص کرتے ہوئے اُسے صرف باجماعت نماز کے اوقات میں کھولنے کاحکم دے رکھا تھا جس پر ضلع کچہری کے وکلاء نے احتجاج کیا اور گیٹ کوہمہ وقت کھلاء رکھنے کا مطا لبہ کیا ڈی سی او نے کوئی نوٹس نہ لیا جس پر گذشتہ روز صدر بار چوہدری محمدامان اللہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء نے دوروزہ ہڑتال کااعلان کرتے ہوئے ضلع کچہری میں احتجاج کیا اور نعرے بازی کی اس دوران وکلاء نے مسجد کو جانے میں رکاوٹ بننے والے آہنی گیٹ کوتوڑ دیا وکلاء کے احتجاج پر ڈی سی او آفس کاعملہ بھی آپے سے باہر آگیا اور انہوں نے بھی ڈی سی او کے حق میں ریلی نکالی اس موقع پر وکلاء اور ڈی سی او دفتر کے کلرکوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی ڈی سی او کی جانب سے ضلع کچہری کے راستے بند کرنے کے خلاف وکلاء آج بھی ہڑتال کریں گے اس موقع پر چوہدری عباداللہ انجم ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد نعیم ثاقب ایڈووکیٹ ،ملک تنویر ساجد ایڈووکیٹ ودیگر نے وکلاء سے خطاب بھی کیا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers