راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) فخرجہاں پارک کی صفائی نہ ہونے سے شہری تفریح سے
محروم ،ڈی سی او کاانوکھا حکم ،پارک صبح چھ بجے کھولا جائے ،صبح سویرے
سیروتفریح کے لئے آنے والے شہری پریشا نی سے دوچار ،کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈی
سی اوراجن پور کے رویہ کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور کے شہریوں
محمد علی، محمد حسین، چوہدری ساجد طفیل ودیگر نے بتلایا کہ فلاور شو کے
انعقاد کے بعد پارک کی صفائی نہ ہونے سے پارک میں پتھر اور مٹی وغیرہ تاحال
موجود ہے جبکہ پارک کے مرکزی گیٹ پر تعینات گیٹ کیپر نے پارک کے گیٹ کو
تالہ لگا دیا ہے اور اگر شہری اصرار کریں تو کہا جاتا ہے کہ ڈی سی او کے
حکم پر پارک چھ بجے کھولا جائیگا نماز فجر کے بعد سیر کے لئے نکلنے والے
شہری سخت مشکل سے دوچار ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ
کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment