Feature Top (Full Width)

Saturday, 7 May 2016

ملا وٹ کے خلا ف مہم میں متعلقہ افسران چیکنگ کا عمل مز ید سخت کر یں عبدالفتا ح ہلیو

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع بھر کو ملاوٹ سے پاک کرنے کے لئے تمام متعلقہ افسران اپنی چیکنگ کو مزید سخت کریں ’’جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں‘‘اس مہم میں میڈیا ،انجمن تاجران ،سول سوسائٹی اور دیگر مکاتب فکر کے لوگ اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عبد الفتاح ہلیو نے فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراے سی جام پور،تحصیل دار راجن پور،ڈی ایف سی،ڈی او لائیو سٹاک،فوڈ انسپکٹر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اے ڈی سی نے کہا کہ صارف کو میعاری، صاف اورملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت،لائیو سٹاک،فوڈ اور ٹی ایم اے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ اجلاس میں فوڈ انسپکٹر وسیم اکرم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے ہوٹلوں،بیکریوں،جنرل سٹورز،فروٹ و سبزی فروش،ملک شاپس،نمک فیکٹریز اور منرل واٹر پلانٹس پر اچانک معائنوں کا سلسلہ جاری ہے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers