Feature Top (Full Width)

Wednesday, 11 May 2016

طلعت عباس نے را جن پورکو سر سبز شا داب کر دیا ظہو ر حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات طلعت عباس ایک فرض شناس آفیسر ہیں اور رات دن خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے۔انہوں نے اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے ضلع راجن پور کو سر سبز و شاداب کر دیا ہے۔انہوں نے ہسپتال ،سول کلب،گوراقبرستان،ڈی سی او کمپلیکس،سیشن کورٹ اور شہر بھر کے دیگر مقامات پر پودے لگائے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات طلعت عباس کے ٹرانسفر کے موقع پر ان کی الوداعی تقریب سے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبد الفتاح ہلیو، چیف کنوئنر جنگلات، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ڈی ایم او عبد الرؤف،پولیٹیکل اسسٹنٹ عامر منیر،ای ڈی او فنانس اینڈ پلانگ راؤ عطا اللہ ،ایس این اے عبد الرحمان لاکھااور صدر ایپکا اسلم چانڈیہ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں ڈی سی او اور دیگر ضلعی افسران نے ان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers