راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت
کے مطابق بھٹہ میں کام کرنے والے مزدور جن کے بچے سکولوں میں داخل ہیں ان
کو خدمت کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ضلع راجن پور میں 416بھٹہ مزدوروں میں
خدمت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے یہ سلسلہ 16مئی تک جاری رہے گا۔ یہ پنجاب
حکومت کا سنہری اقدام ہے۔ اور ان کے بچوں کو مفت تعلیم ، سٹیشنری ،کتب،جوتے
اور یونیفارم بھی فراہم کئے جائیں گے۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے
گزشتہ روز مزدور کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب میں مزدوروں کو خدمت
کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ای ڈ ی او تعلیم ،ڈی او لیبر ،لیبر
انسپکٹر میاں جہانگیر،ڈی او اور ڈپٹی تعلیم ،پنجاب بنک اور زونگ کا عملہ
بھی موجود تھا۔ڈی سی او نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ �آپ ملک کا
سرمایہ ہیں اور ملکی ترقی آپ کے دم سے ہے اور اپنے بچوں کو تعلیم دلوا کر
وزیر اعلیٰ کے وثرن کو پورا کریں ۔اس موقع پر ڈی او لیبر میاں جہانگیر نے
بتایا کہ جن مزدوروں کے بچے سکول میں داخل ہیں ان کو دو ہزار روپے فی بچہ
دیا جائے گا۔اور ایک ہزار روپے ماہانہ پیکج بھی دیا جائے گا۔دور دراز سے
آنے والے بچوں کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی جائے گی۔
0 comments:
Post a Comment