راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی راجن پور شہر اور
دیہی قصبات میں بجلی چوری عروج پر پہنچ گئی واپڈا اہلکار بجلی چوروں کی
سرپرستی کر نے لگے فی ائیر کنڈیشنر گھریلو پانچ ہزار جبکہ کمرشل سات ہزار
رشوت کے نرخ مقرر،چوری شدہ یو نٹس صارفین کے کھاتوں میں ڈالنے لگے شہریوں
کا سخت احتجاج ،چئیر مین واپڈا ،چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان ضلع راجن پور میں
بجلی چوروں کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور ایسی کالی
بھیڑوں کو محکمہ سے نکال باہر کیا جائے صارفین واپڈا محمد طفیل، محمد
ساجد،ریاض احمد ،سخاء الحسنین ودیگر نے صحا فیوں کو بتلایا کہ راجن پور شہر
کے پوش علاقوں میں گرمی کے ساتھ ہی ائیر کنڈیشنر چلنا شروع ہوگئے ہیں میٹر
ریڈر ،میٹر انسپکٹر اور لائن سپرنٹنڈ نٹ کی ملی بھگت سے ماہا نہ لاکھوں یو
نٹس چوری کرائے جارہے ہیں فی گھر پانچ ہزار روپے رشوت لے کر کھلی چھوٹ دے
دی گئی ہے ایک اندازے کے مطابق دس لاکھ روپے تک اعلیٰ آفیسران تک پہنچائے
جارہے ہیں اس طرح نئے ٹیوب ویل ،آٹا چکی ودیگر کی منظوری اور پھر ماہا نہ
یونٹس کی مد میں الگ ریٹس مقرر ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے راجن پور کے
واپڈا دفتر میں لاکھوں کی کرپشن کا عام شہریوں پر بوجھ ڈالنے کا نوٹس لینے
کا مطالبہ کیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment