راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر /چیئرمین ڈسٹرکٹ
فوڈاتھارٹی راجن پور ظہورحسین گجر ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر /سیکرٹری ڈسٹرکٹ
فوڈکمیٹی راجن پورعبدالفتاح ہولیو، کی خصوصی ہدایت پرا سسٹنٹ کمشنرجام
پورقمرالزمان قیصرانی کی زیرسپرستی ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن
پور کے فاضل پور، جام پوراورداجل میں ایکسپائری ، ناقص، غیرمعیاری اور
مضرصحت خوراک تیارکرنے ، سٹورکرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے
پر کریک ڈاؤن جاری ہے ۔تفصیل کے مطابق نیوپیالہ ہوٹل جام پور، KFC ، خان
ملک شیک اینڈ آئسکریم شاپس فریش فروٹ جا مپورکے خلاف تھانہ سٹی جا م پور
میں FIRدرج ۔ کیمیکل اوربھاری مقدارمیں پیپسی، کوک، گورمیٹ، نیسلے، نیسلے
جوس کی چھوٹی بڑی تمام ورائٹی ،لیز، پاپولرمینگوجوس اور غیرملکی مشروبات کی
بھاری مقدار ایکسپائری فوڈایٹمز موقع پر برآمد، تین ملزمان گرفتار ۔ داجل
میں خان ہوٹل پرصحت و صفائی کاناقص انتظام ہونے پر اسسٹنٹ کمشنرجام پورکی
طرف سے موقع پر 15,000/- روپے کا جرمانہ، بسم اللہ بیکرز اینڈکریانہ سٹورکے
مالکان کو ایکسپائری مال رکھنے اوربیچنے پر 10,000/- روپے موقع پر جرمانہ
اور 7دن کے اندر نظام ٹھیک کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ اس کے
علاوہ راجن پوراورجام پور میں گلے سڑے پھل اورسبزیاوایکسپائری سامان کو
موقع پر ہی مالکان اور گواہان کی موجودگی میں بھاری مقدارکوتلف کرادیاگیا۔
ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن پور کی ڈسٹرکٹ فوڈانسپکشن ٹیم کے
انچارج ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹرمحمد اکرم وسیم نے ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ راجن پور
ڈاکٹرمحبت علی چوہدری ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ جام پورڈاکٹرغلام مرتضیٰ ،
اسسٹنٹ کمشنرجام پور کی زیرسرپرستی میں تحصیل فوڈانسپکٹر جام پور اور علاقہ
پولیس اسکواڈکی موجودگی میں کل 150سے زائدانسپکشن کیں 60سے زائدسیمپل لے
کر تجزیہ کے لئے ٹیسٹنگ فوڈلیبارٹری بھیج دئیے گئے۔
0 comments:
Post a Comment