را
جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)زمین کے تنازعہ پر مٹھن کوٹ کی دو برادریوں کے
درمیان تصادم،فائرنگ،چار خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے سخت کشیدگی کے
باعث ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چوہدری اعجاز رندھاوا موقع پر پہنچ گئے۔پولیس
نے ایک فریق کے ساتھ مل کر گھروں میں گھس کر خواتین پر تشدد اور فائرنگ
کی۔ٹانگ پر گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔تفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ
شہر کی دو وینس اور درکھان برادریوں کے درمیان 5ایکڑ زمین کا تنازعہ چلا
آرہا ہے ۔جس کا مقدمہ تین روز قبل تھانہ مٹھن کوٹ میں درج کیا گیا ۔درکھان
برادری نے الزام لگایا کہ پولیس نے وینس برادری کے درجنوں افراد کے ساتھ ان
کے گھروں میں گھس کر خواتین پر شدید تشدد کیا جس سے ایک درجن کے قریب
خواتین زخمی ہو گئیں جن میں چار خواتین نظام مئی،حمید مائی،امینہ بی بی،اور
جمالو بی بی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔اے ایس آئی یاسین نے ایک نوجوان
فرید بخش کی ٹانگ پر گولی مار کر اسے زخمی کر دیا جسے ہسپتال میں داخل کر
دیا گیا ہے جبکہ غلام قادر،عبدالمجید،اور محمد نوید بھی ہسپتال میں زیر
علاج ہیں ۔کشیدگی کے پیش نظر ڈی ایس پی چوہدری اعجاز رندھاوا موقع پر پہنچ
گئے انہوں نے صحافیو ں کو بتایا کہ پولیس پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے
ہیں ۔تاہم ایک فریق نے پولیس کی متنازعہ اراضی پر موجودگی کا ناجائز فائدہ
اٹھانے کی کوشش کی ہے پولیس نے کسی قسم کی فائرنگ یا گھروں میں گھس کر
تشدد نہیں کیا انہوں نے کہا کہ حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں اور ذمہ
داروں کے خلاف کاروائی کریں گئے۔
0 comments:
Post a Comment