Feature Top (Full Width)

Friday, 27 May 2016

انتخابی اصلاحات کی ضرورت و اہم یت کو اُجاگر کرنے با رے تجاویز حاصل کرنے کیلئے عوا می مہم

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) العصر ترقیاتی تنظیم کی جانب سے ایک پریس ریلیز کے مطابق ضلع راجن پور میں انتخابی اصلاحات کی ضرورت و اہم یت کو اُجاگر کرنے فافن کی سفارشات شیئر کرنے اور مختلف شراکت داروں سے ان کی تجاویز حاصل کرنے کے لیے ایک عوامی مہم منعقد کی گئی ۔ جسکے دوران ضلعی انتخابی اصلاحات گروپ کے ممبران ، سیاسی جماعتوں کے عہدے داران کی رائے اور سروے نتائج کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر طاہر اقبال اور پروگرام کوارڈینیٹر خضر حیات خان کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں توسیع کر کے اس میں فاٹا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ممبران کو شامل کیا جائے ۔الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا اختیار متعلقہ صوبائی اسمبلیوں کی کمیٹیوں کے سپرد کیا جائے چیف الیکشن کمشنر کی غیر موجودگی میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی کمیشن کے ممبران میں سے باری باری کی بنیاد پر کی جائے اوراسمبلی کی مدت ختم ہونے کی صورت میں عام انتخابات کا انعقاد 90دن جبکہ اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں 120 دن کے اندر کروایاجائے۔الیکشن کمیشن کے ممبران کو قانونی طور پر اپنے ذاتی اور اہل خانہ کی دولت/ انکم ٹیکس کی تفصیلات جمع کروانے اور اپنی وابستگی کا اعلان کرنے کا پابند کیا جائے۔نگران وزیرِ اعظم اور وزرائے اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پرلیمانی کمیٹی میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں شامل ہر پارٹی کے ایک ایک نمائندے کو شامل کیا جائے حلقہ بندی میں عوامی اور خاص طور پر متعلقہ فریقین کی رائے کو شامل کیا جائے۔ نادرا کے لیے لازم قرار دیا جائے کہ وہ قومی شناختی کارڈ کے درخواست گزاروں سے بطور ووٹر اندراج پر رضامندی حاصل کرے اور اُن کے نام اُن کی مرضی کے پتہ پرووٹر لسٹ میں شامل کرے۔پولنگ سکیم کو تین سال کے لیے تشکیل دے کر مستقل کیا جائے۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دورانیہ کو بڑھایا جائے۔اُمید واروں کے بارے میں معلومات اُمیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام کی آگاہی کے لیے مشتہر کی جائیں۔خواتین اور غیر مسلموں کے لیے نشستوں کی تخصیص سیاسی جماعتوں کی طرف سے حاصل کی جانے والی نشستوں کی بجائے اُنہیں ملنے والے ووٹوں کی بنیاد پر کی جائے۔انتخابات کے نتیجے سے متعلقہ فارم XIV،XV،XVI،XVII کی نقول تمام اُمید واروں / الیکشن ایجنٹس / پولنگ ایجنٹس کو مہیا کی جائیں اور یہ فارم کامیاب اُمیدواروں کے گزٹ نوٹیفیکیشن کے اعلان سے پہلے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی مہیا کیے جائیں۔ایسے تمام پولنگ اسٹیشنز جہاں پر ٹرن آؤٹ صفر رہے یا سو فیصد سے زیادہ ہو وہاں خود کار نظام کے تحت دوبارہ پولنگ کروائی جائے۔انتخابی نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کا حق اندراج یافتہ رائے دہندگان کو بھی دیا جائے۔انتخابی قوانین کو یکجا کیا جائے۔تمام اہل رائے دہندگان کی یکجا انتخابی فہرستیں تیار کی جائیں اور کسی رائے دہندگان کے ساتھ امتیازنہ برتا جائے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران میں کم از کم ایک خاتون ممبر کا ہونا لازمی قرار دیا جائے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران کی اہلیت میں لازمی ریٹائرڈ جج کو ختم کیا جائے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers