Feature Top (Full Width)

Sunday, 15 May 2016

را جن پو رکے سکو لو ں کے نا م پو لیس شہد ائےسے مسنوب ،نو ٹیفکیشن جا ر ی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کی جانب سے کچے کے علاقہ میں حالیہ آپریشن کے نتیجہ میں 6پولیس شہداء کو ضلع راجن پور کی تاریخ میں ہمیشہ امررکھنے کے لئے ضلع بھر میں اسکولوں ،تھانہ اورسڑک کا نام شہداء سے منصوب کرنے کے حوالے سے حکومت پنجاب کو ایک تجویز بھیجی گئی تھی،جس پر حکومت پنجاب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مختلف اسکولوں وغیرہ کا نام پولیس شہداء سے منسوب کرتے ہوئے باضابطہ طور پرنوٹیفیکیشن جاری کردیاہے ۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول داجل کانام گورنمنٹ حنیف غوری شہید ،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بستی چھینہ کانام گورنمنٹ محمد اجمل شہید، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹ مٹھن کانام گورنمنٹ محمد طارق شہید،گورنمنٹ ہائی سکول شاہ والہ کانام گورنمنٹ اما ن اللہ شہید ،گورنمنٹ ہائی سکول سکھانی والہ کا نام گورنمنٹ شکیل احمدشہید،گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 5داجل کا نام گورنمنٹ عبید اللہ فہیم شہیدرکھ دیا گیا ہے۔تھانہ داجل کا نام بھی بدل کر تھانہ حنیف غوری شہید رکھ دیا گیا ہے۔ڈی سی او راجن پور نے حکومت پنجاب کی اس کاوش کو بے حد سراہتے ہوئے لائق تحسین پیش کیا ہے اور ضلع راجن پور میں پولیس شہداء کی فیملیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ضلع راجن پور کی عوام کی طرف سے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers