راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں گندم خریداری مراکز پر تاحال
بدعنوانیاں جاری ،مسلم لیگ ن کے
،زبردستی بوریاں اُٹھا نے لگے کئی دنوں سے بوریاں لینے کے لئے آنے والے
کاشتکار باری کاانتظار کرتے کرتے آج خالی ہاتھ مایوس لوٹ گئے ،ای ڈی او
زراعت ملک سیف الرحمن پر بھی بااثر افراد کو ٹوکن دلوانے کاالزام ،کسان ای
ڈی او زراعت کے خلاف سراپاء احتجاج بن گئے کسانوں محمد حسین، محمد
نواز،محمداسداللہ،محمد مستنصر ودیگر نے میڈیا کو بتلایا کہ فوڈ سنٹرکے عملہ
کو حکو متی رکن اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کے چہیتوں نے یرغمال
بنا رکھا ہے اُن کے چہیتے نہ صرف روزانہ کی بنیادوں پر خالی بوریوں کے ٹوکن
زبردستی لے رہے ہیں بلکہ فوڈ سنٹر پر گندم لے کر آنے والے کسانوں سے
زبردستی فی ٹرالی ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے وصولی کی جارہی ہے کسانوں نے
اس زبردستی پر احتجاج کیا ہے اور اعلیٰ حکو متی عہدیداروں سے اس بدعنوانی
کا نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment