راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)میں بحیثیت نما ئندہ پنجاب حکومت اپنے لئے اس بات
کوباعث فخر سمجھتا ہوں کہ آج گورنمنٹ کالج آف کامرس ،ضلع راجن پور میں
وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے PEEF کے تعاون سے سکالر شپ حاصل کرنیوالے طلباء
وطالبات کو چیکوں کی تقسیم کے لئے مجھے یہ سعادت دی گئی کہ آپ ہونہار قوم
کے معماروں کو یہ تحفہ اپنے ہاتھوں سے دوں۔ تعلیم حاصل کرنا آپکا بنیادی حق
ہے اور ضلعی انتظامیہ کا فرض ہے کہ اس کے حصول کیلئے آپ کو سازگار ماحول
مہیا کرے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے
گورنمنٹ کالج آف کامرس ،ضلع راجن پور میں ڈی کام کے کامیاب طالبعلموں کو
سکالر شپ کے تحت فی کس 9000روپے کے چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کیا۔ڈی سی او مزید کہا کہ جن 9بچوں کو چیک ملیں ہیں ان کو مبارکباد پیش
کرتا ہوں اور باقی بچوں کو مزید محنت کی تلقین کرتا ہوں ۔آج کے دور میں
خواتین ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں اور آج کی تقریب میں بھی
8بچیوں نے کالج کا نام روشن کیا ہے جو کہ ایک قابل تحسین اقدام ہے۔میں کالج
کی انتظامیہ بالخصوص پرنسپل صاحب نذیر احمد سکھانی کو مبارکباد کا مستحق
سمجھتا ہوں جن کی دن رات محنت سے روزانہ کالج کا ریکارڈ بہتر سے بہتر ہوتا
چلا جارہا ہے۔تقریب سے پرنسپل صاحب نذیر احمد سکھانی نے بھی دوران خطاب ڈی
سی او ظہور کا شکریہ ادا کیا کہ انکو جب بھی اسٹوڈنٹس کا حوصلہ بڑھانے کے
لئے مدعو کیا گیا وہ ہمیشہ آئے اور ان کے زیر سایہ کالج کو درپیش مسائل حل
ہورہے ہیں جسکی وجہ سے کالج کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ
ضلع راجن پور کے گورنمنٹ کالج آف کامرس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پنجاب
بھر میں پنڈی کے بعد سب سے ذیادہ انرولمنٹ کا ریکارڈ لگا چکا ہے اور اپنے
ضلع کی بہترین پہچان بن چکا ہے۔تقریب کے آخر میں ڈی کام کی طالبات شمع
زیبا،عارفہ رضا،اقصی ٰناز،ناذیہ کوثر،صباء رحمان،جویریہ بلال،لاریب مجید
اورزینب بی بی جبکہ ایک طالب علم ارباز حسن کو ڈی سی او صاحب نے چیک پیش
کئے۔دو طالبات صباء رحمان اور وشمع زیبا نے خصوصی طور پر ڈی سی او صاحب کو
تحفہ پیش کیا،جو انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے وصول کیا۔
0 comments:
Post a Comment