راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ڈی سی او راجن پور نے ایک اور میٹنگ کے دوران
نئے آنیوالے اے سی روجھان عبدالطیف جان کو ویلکم کیا اور ان کی تمام متعلقہ
افسران سے ملاقات کرائی۔ڈی سی او نے کہا آپ سے پہلے اے سی روجھان فاروق
صادق 8سال سے زائد کا عرصہ گزار کر گئے ہیں اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش
نہیں کیا جاسکتا ۔روجھان تحصیل اپنی نوعیت کی منفرد اہمیت کی حامل ہے،یہ
2صوبوں سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر آباد ہے اور اس کے مقام ازمان میں ونڈ
انرجی کا منصوبہ بھی جاری ہے۔اس کے نزدیک ہی گڈو بیراج بھی واقعہ ہے اور
ہیلتھ و ایجوکیشن کو لیکر بھی کافی اہمیت رکھتا ہے۔ سیلاب کے حوالے سے بھی
کافی جانا جاتاہے،میں امید کرتا ہوں کہ آپ بھی ضلع راجن پور کی ترقی میں
اپنا کاص کردار ادا کریں گے ۔ اے سی روجھان عبدالطیف جان نے تمام انتظامیہ
کو ویلکم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اپنی پوری لگن اور محنت سے ضلع کو ترقی
کی طرف مزید گامزن کرنے کا تہیہ کیا۔
0 comments:
Post a Comment