راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)انٹر سکولز اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دانش سکول کے بچوں
نے 100میٹر اور 200میٹر کی دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔اور گورنمنٹ ہائی
سکول نمبر 1کے ظالب علم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اور ہائی سکول نمبر 2کے
طالب علم نے 200میٹر کی ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح ہایئر
سکینڈری سکول فاضل پور کے طالب علم نے نیزہ بازی میں اول پوزیشن حاصل
کی۔اور النور پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ سب سے زیادہ پوزیشنیں
دانش سکول اور ہایئر سکینڈری سکول فاضل پور کے بچوں نے حاصل کیں۔اس موقع
پر اے ڈی سی عبد الفتح،ڈی او سپورٹس فیصل ہمایوں ،سینئر ہیڈ ماسٹر نور احمد
اور ڈی ایف اے ملک اصغر عباس نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات
تقسیم کئے۔
0 comments:
Post a Comment