Feature Top (Full Width)

Thursday, 5 May 2016

پرا ئمر ی سکو ل میں پنکھے نہ ہو نے سے متعد د طالبا ت نیم بیہوش

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی شہید راجن پورمیں پنکھے نہ لگنے کے باعث گرمی سے متعدد طالبات نیم بیہوش ،اساتذہ کا بھی گرمی کے مارے برا حال، سب انجینئر محکمہ بلڈ نگز ارشاد نبی نے بغیر رشوت پنکھے لگوانے سے انکار دیا سکول انتظا میہ نے ڈی سی او سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کردیا تفصیلات کے مطابق سال 2015 ء میں سابق ڈی سی او غازی امان اللہ نے تحصیل راجن پور میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی شہید واقع گبول جاگیر میں طالبات کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر تین اضافی کمروں کی تعمیر کی ہدایت کردی جس پر فروری 2015 ء میں تین اضافی کمرے تعمیر کردیئے مگر تاحال اسکیم میں موجود الیکٹر سٹی ورک مکمل نہ کیا گیا ڈیڑ ھ سال گذرنے کے باوجود سکول میں پنکھے نہ لگائے گئے جس سے حالیہ شدید گرمی کی لہر سے متعدد طالبات نیم بے ہوش ہوگئی سکول انتظا میہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار محکمہ بلڈ نگز کو نشاندہی کی مگر سب انجیئنر ارشاد نبی جو عرصہ دراز سے راجن پور تحصیل میں تعینات ہے اس نے بغیر رشوت پنکھے لگانے سے انکار کردیا اور یہ کہہ کر ٹرخا تا رہا کہ اس اسکیم کے پنکھے منظور ہی نہ ہوئے ہیں جبکہ دفتر میں اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں پنکھے موجود ہیں سکول انتظا میہ نے ڈی سی او راجن پور سے محکمہ بلڈ نگز کی اس غفلت کا نوٹس لینے کا مطا لبہ کردیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers