Feature Top (Full Width)

Thursday, 5 May 2016

ڈسٹر کٹ با رراجن پورنے ضلعی انتظامیہ را جن پورکے خلا ف دوروزہ ہڑ تا ل کا اعلا ن کر دیا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار راجن پور نے ضلع کچہری کی جامع مسجد کے گیٹ کو تالے لگانے کے عمل کو زیادتی کے مترادف قرار دیتے ہوئے ضلع انتظا میہ راجن پور کے خلاف دو روزہ ہڑتال کااعلان کردیا صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری محمد امان اللہ ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری بار وسیکرٹری فنانس نے مشترکہ طور پر میڈیا کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈی سی او ظہور حسین نے ضلع کچہری کی جامع مسجد کو گرل لگوا کر بند کردیا جس سے وکلاء کو نماز پڑھنے کے لئے گیٹ سے گذر نے میں سخت مشکلات کاسا منا ہے کئی بار ڈی سی او کے نوٹس میں لانے کے باوجود تاحال ضلع کچہری والے گیٹ کو تالہ لگا ہوا ہے وکلاء ڈی سی او کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے دوروز کی ہڑتال کااعلان کرتے ہیں اور مطا لبہ کرتے ہیں کہ جامع مسجد کے گیٹ کو کھولا جائے تاکہ وکلاء مسجد میں نماز کی آدائیگی کے لئے آسکیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers