Feature Top (Full Width)

Wednesday, 2 August 2017

پانامہ پیپرز کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے خورشید احمد رضا

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش ہے پانامہ پیپرز کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے ان خیالات کا اظہارضلعی امیر جماعت اہلسنت قاری خورشید احمد رضا نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن کو ختم کیے بغیر کوئی بھی نظام نہیں چل سکتا اس کے سبب ہم غربت اور افلاس کی بد ترین صورتحال سے دو چار ہیں پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اسلام کیلئے بنا تھا مگر بد قسمتی سے غیر اسلامی ذہن کے نرغے میں ہے اس ملک کی بقاء کے خلاف ہے وزیر اعظم نے جوش خطابت میں جو بیان دیا وہ قابل مذمت ہے اس کی مذمت کی جانی چاہیے اس سے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچ سکتا ہے کشمیریوں کی نمائندگی کے دعویداروں کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ شخصیات کی مدح سرائی میں ملک کی قسمت کے فیصلے کریں کشمیر کے بغیر تکمیل پاکستان نہیں کشمیر کے معاملے پر پاکستانی قوم بہت جذباتی ہے اور ایسی باتیں ناقابل برداشت ہیں اس کا نوٹس لیکر کاروائی کی جانی چاہیے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers