را
جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)اکاوئنٹ آفس میں رشوت کی شرح دیگر تمام محکموں سے
زیادہ ہے دس فیصد سے کم جائز کام بھی نہیں ہوتے ان خیالات کا اظہار سماجی
کارکنوں محمد فیصل ،اسد اللہ،رب نواز ،محمد اشرف و دیگر نے اپنے مشترکہ
بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس آفس میں رشوت لینے والے افسران کو بھی
رشوت دینا پڑتی ہے اس وقت ملک میں کرپشن کے خلاف اقدامات ہو رہے ہیں اداروں
میں سب سے پہلے اکاوئنٹ آفس کے معاملات کو چیک کیا جائے تو پتہ چلے گا کہ
سب سے زیادہ یہ محکمہ کرپشن کو فروغ دے رہا ہے انہوں نے چیف جسٹس لاہور
ہائیکورٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور کرپشن کے گاڈ فادر اس
محکمے کو راہ راست پر لانے کیلئے فوری اقدامات کریں انہوں نے متعلقہ افسران
کے نوٹس میں دیتے ہوئے کہا کہ افتخار شاہ نامی اہلکار گذشتہ بیس سالوں سے
تعینات ہے اور کروڑوں کی پڑاپرٹی کا مالک ہے محکمہ تعلیم کی استاد اور
استانیوں کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ہائیکورٹ کے حکم کے باوجودرشوت
دینا پڑی۔
0 comments:
Post a Comment