Feature Top (Full Width)

Wednesday, 30 August 2017

پولیو کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گااشفاق احمدچوہدری

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) پولیو کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داری کو قومی جذبہ کے ساتھ سر انجام دیں ۔علماء کرام اپنے خطبات میں پولیو کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمدچوہدری نے 18ستمبر کو ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی افضل ناصر،اے سی راجن پو ر شاہد محبوب،اے سی جام پور قمر الزمان قیصرانی ،سی ای او صحت ڈاکٹر صدیق خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر محبت علی،ایم ایس ڈاکٹر ریاض احمد،مولانا جلیل الرحمان صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ اوقاف تمام درباروں اور مساجد میں اعلانات کرائیں۔انہوں نے کہا کہ کچہ کے علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بغیر سیکیورٹی کے نہ جائیں۔محکمہ پولیس کی طرف سے ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر سی ای او صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تین روزہ مہم 18ستمبر سے شروع ہو گی اس مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکیسن پلائیں گی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers