Feature Top (Full Width)

Wednesday, 2 August 2017

ممکنہ سیلاب کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کا دریائے سندھ میں موک ایکسرسائزکا اہتمام

را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈی پی او راجن پور محمد عتیق طاہر کی ہدایت پر متعلقہ اداروں نے ایس ایچ او مٹھن کوٹ غلام عباس گورمانی کی قیادت میں مٹھن کوٹ کے قریب دریائے سندھ میں موک ایکسرسائزکا اہتمام کیا گیا کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرہ لوگوں کو ریسکیوکرنے کیلئے پولیس کے نوجوانوں کو موٹر بوٹس چلانے کی تربیت دی گئی اس سلسلے میں دیگر مشقیں بھی کی گئیں تاکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تربیت یافتہ سٹاف موجود ہو اس موقع پر انچارج غلام عباس خان گورمانی نے کہا کہ سیلاب سے متعلق صورتحال کنٹرول میں ہے اور ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں بم ڈسپوزل سکاٹ کے انچارج غلام عباس ،انچارج جھوکا گارد راؤ محمد جمیل راجپوت،سیکورٹی انچارج راؤ محمد علی و دیگر محکموں کے اہلکار موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers