Feature Top (Full Width)

Tuesday, 1 August 2017

راجن پورڈی ڈی سی کا اجلاس695 ملین کی ترقیاتی سکیمیں منظوری


راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد کی زیر صدارت ڈی ڈی سی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پبلک ہیلتھ کی بتیس سکیمیں جن کی لاگت 419ملین ہے اسی طرح لوکل گورنمنٹ کی 17جن کی لاگت 147ملین ہے ،ضلع کونسل کی چار جن کی لاگت اسی ملین اور سکول ایجوکیشن کی سات سکیمیں ہیں جن کی لاگت انچاس ملین ہے ان سکیموں کی منظوری کمیٹی نے دے دی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خطیر فنڈ فراہم کر کے عوام کو بہتر سہولیات کے ساتھ ضلع کی ترقی اور مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو وقت پر مکمل کیا جائے اس موقع پر اے ڈی سی جی افضل رانا،ڈی ڈی ڈیولپمنٹ محمد عدیل، ایکسئن ہائی وے ،ایکسئن بلڈنگ ،ایکسئن پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers