Feature Top (Full Width)

Thursday, 24 August 2017

تھانوں،پولیس لائنز اور دفاتر وغیرہ میں ویڈیو،فوٹو گرافی اور آڈیو ریکارڈنگ کر کے اس کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )آئی جی پولیس پنجاب نے تھانوں ،پولیس لائنز اور پولیس دفتروں میں ویڈیو ، فوٹو گرافی اور آڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی ہے اس سلسلے میں تمام تھانوں کو تحریری ہدایت موصول ہو گئیں ہیں ۔تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم میں کہا گیا ہے کہ تھانوں،پولیس لائنز اور دفاتر وغیرہ میں ویڈیو،فوٹو گرافی اور آڈیو ریکارڈنگ کر کے اس کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے۔حکم کی خلاف ورزی پر موبائل اور کیمرہ ضبط بھی کیا جا سکتا ہے پولیس افسرن کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی شخص عینک،ٹوپی،بٹن،یا پین پر لگے خفیہ کیمرے سے ریکارڈنگ نہ کرے۔تھانوں میں مختلف جگہوں پر نوٹس آویزاں کیے جائیں اگر ویڈیو اور فوٹو گرافی لازمی ہو تو مجاز اتھارٹی سے پیشگی اجازت لی جائے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers