Tuesday, 1 August 2017
ڈپٹی کمشنر اشفاق احمدکا فخر فلڈ بند کا دورہ
راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے گذشتہ روز فخر
فلڈ بند کا دورہ کیا اور نئی تعمیر ہونے والی حفاظتی بند کا معائنہ کیا
انہوں نے کہا کہ اس حفاظتی بند سے عوام سیلاب سے محفوظ ہوں گے انہوں نے کہا
کہ متعلقہ افسران اس کی نگرانی کریں اور کام کی رفتار کو مزید بڑھایا
جائے۔اس موقع پر انہوں نے کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو
ہدایت کی کہ وہ میٹیریل اور کوالٹی کا خاص خیال رکھے۔اس موقع پر محکمہ
انہار اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment