Feature Top (Full Width)

Wednesday, 2 August 2017

ڈاکوؤں کو مخصوص علاقے تک محدود کیا جا چکا ہے محمد عتیق طاہر

را جن پو ر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)کچہ میں ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے حکومتی سطع پر کئی آپشن موجود ہیں ڈاکوؤں کو مخصوص علاقے تک محدود کیا جا چکا ہے گھیرا اتنا تنگ کیا جا چکا ہے کہ وہ وارداتیں کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو چکے ہیں ایف آئی کا اندراج ایس ایچ او کا اختیار ہے تاہم اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ بے گناہ افراد کو ملوث نہ ہوں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او راجن پور محمد عتیق طاہر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس کچہ میں عوام کی جان مال کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ڈاکواب شہروں اور شاہراؤں میں کاروائیاں نہیں کر سکیں گئے نئی حکمت عملی کے بعد ان کا قلع قمع کریں گئے کہ وہ دوبارہ اپنی کمین گاہوں کو آباد نہیں کر سکیں گئے کچہ میں رینجر کے تقرر کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ایسی متعدد تجاویز حکومت کے زیر غور رہتی ہیں کچے سے فراغت کے بعد کھلی کچہریوں کی طرز پر عوام سے رابطہ مہم شروع کرونگا کرپشن ناقابل برداشت ہے ضلع بھر کے تھانوں میں اپنا رابطہ نمبر آویزاں کیا ہے جسے رپلائی کیا جاتا ہے لوگوں میں معلومات کی کمی تاخیر کا سبب بنتی ہے چٹی دلالوں یا مسائل کا سبب بننے والے لوگوں کے بارے آگاہ کریں ان کا سد باب کریں گئے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers