را
جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )تحقیق اور تفتیش میں بہتری لانے کیلئے اقدامات
کیے جارہے ہیں ۔انصاف بلا تمیز ہر پاکستانی کا حق ہے تھانوں پر لوگوں کا
اعتماد بڑھ رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر راجن پور چوہدری زاہد
مجید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ راجن پور پولیس کے
نوجوانوں نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں جس کے بدلے کریمنل کی
کمین گاہیں ختم ہو چکی ہیں اب یہاں ڈاکوؤں کے منظم گروہ نہیں ہیں مٹھی بھر
ڈاکو باقی رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد ان کو کیفر کردار کو پہنچا دیا
جائے گا انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر بہت تبدیل ہو چکا ہے اس میں مزید بہتری
لا رہے ہیں تھانوں میں کرپشن ناقابل برداشت ہے ایسا کرنے والوں کو معاف
نہیں کیا جا سکتا تھانوں کے معاملات روزانہ کی بنیاد پر دیکھے جا رہے ہیں
اور خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے جبکہ تفتیش کا معیار بلند کیا جا رہا ہے
جس کے بہتر نتائج مل رہے ہیں تھانوں میں زیادتی کا کے شکار ڈی ایس پی آفس
سے رابطہ کریں انہیں شنوائی ملے گی۔اس موقع پر ملک عاشق فرید راجپوت بھی
موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment