را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)میونسپل کمیٹی راجن پور کی مصالحتی کمیٹی کو غیر
سیاسی بنایا جائے مصالحتی کمیٹی کے ذریعے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ
بنایا جا رہاہے ان خیالات کا اظہار عوامی حلقوں حسنین عباس سونترہ، بشیر
احمد،عبدالرزاق،محمد علی و دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کا
مقصد مقامی سطح پر مسائل کو حل کرنا ہے مگر بعض ناعاقبت اندیش اس سے نفرتوں
کو فروغ دیکر بھائی چارے کو نقصان پہچا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اس کا نوٹس
لیکر اصلاح احوال کا حکم دیں۔
0 comments:
Post a Comment