Wednesday, 30 August 2017
ڈپٹی کمشنر کے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا معائنہ اور مریضوں سے خیریت دریافت
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمدچوہدری نے اسسٹنٹ کمشنر جام پور قمرالزمان قیصرانی اور چیئرمین میونسپل کمیٹی جام پور کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور کا دورہ کیا، دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر کے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا معائنہ اور مریضوں سے خیریت دریافت کی۔ڈی سی نے کہا کہ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودگی کو راؤنڈ دی کلاک ممکن بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
پولیو کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گااشفاق احمدچوہدری
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) پولیو کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داری کو قومی جذبہ کے ساتھ سر انجام دیں ۔علماء کرام اپنے خطبات میں پولیو کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمدچوہدری نے 18ستمبر کو ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی افضل ناصر،اے سی راجن پو ر شاہد محبوب،اے سی جام پور قمر الزمان قیصرانی ،سی ای او صحت ڈاکٹر صدیق خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر محبت علی،ایم ایس ڈاکٹر ریاض احمد،مولانا جلیل الرحمان صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ اوقاف تمام درباروں اور مساجد میں اعلانات کرائیں۔انہوں نے کہا کہ کچہ کے علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بغیر سیکیورٹی کے نہ جائیں۔محکمہ پولیس کی طرف سے ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر سی ای او صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تین روزہ مہم 18ستمبر سے شروع ہو گی اس مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکیسن پلائیں گی۔
Tuesday, 29 August 2017
ضلع بھر کے مختلف مقامات پر نو پوائنٹ قائم کر دئیے گئے
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمدچوہدری کی طرف سے عید الا ضحی کے سلسلے میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر نو پوائنٹ قائم کر دئیے گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تحصیل راجن پور میں کوٹلہ نصیر منڈی مویشیاں،عدنان APVٹریولرز نزد بس اسٹینڈ راجن پور،فاضل پور نزد بزدار کاٹن فیکٹری اور آفتاب اسٹیڈیم کوٹ مٹھن شریف۔ اسی طرح تحصیل جام پور میں محمد پور دیوان منڈی مویشیاں، داجل نزد ضامن پارک اور اور جام پور بس اسٹینڈ جبکہ تحصیل روجھان میں بنگلہ ہدایت منڈی مویشیاں اور نزد پولیس اسٹیشن روجھان پوائنٹ پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Monday, 28 August 2017
کپا س کا نر خ چا ر ہز ار رو پے فی من کیا جا ئے لقما ن طا رق
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کسا ن ر ہنما چو ہد ر ی ایم لقما ن طا رق نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ راجن پور مختلف علا قوں میں کپا س کی فصل آخر ی مر ا حل میں داخل ہو چکی ہیں لیکن ما ر کیٹ میں کپا س کے نر خ نہ ہو نے کے برا بر ہیں جس کی و جہ سے کا شتکا ر پر یشا ن نظر آتے ہیں کسا ن ر ہنما چو ہد ری لقما ن طا رق سے وز یر اعظم پا کستا ن سے مطا لبہ کیا ہے کپا س کا نر خ چا ر ہز ار رو پے فی من کیا جا ئے
کا شتکا ر کپا س کی فصل میں سفید مکھی کی کا لو نی نہ بننے د یں الیا س ر ضا کلا چی
را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر پلا نٹ پر و ٹیکشن الیا س ر ضا کلا چی کوٹلہ حضور ی ،بنگلہ گبو ل ،شکا رپور ،بستی ارائیں سمیت و د یگر علا قو ں میں کپا س کی فصل کا معا ئنہ کیا انہو ں نے کہا کہ اس وقت کپاس کے کھیتو ں پر سفید مکھی ،تھر پس اور لشکر ی سنڈ ی اور کئی کئی سبز تیلہ کے حملہ بھی ہے انہو ں نے کا شتکا روں کو ہد ایت کی ہفتے میں کپا س کی فصل کا دودفعہ معا ئنہ کر کے اور کپا س کی فصل میں سفید مکھی کی کا لو نی نہ بننے د یں اور زرعی ادویات میں با لغ سفید مکھی کے سا تھ سا تھ اس کے انڈوں اور بچو ں کی تلفی کی دوا ئی بھی ضر ور استعما ل کر یں انہو ں نے کہا کہ ز ہر وں کا انتخا ب محکمہ زراعت کے مشو ر روسے کر یں
Thursday, 24 August 2017
تھانوں،پولیس لائنز اور دفاتر وغیرہ میں ویڈیو،فوٹو گرافی اور آڈیو ریکارڈنگ کر کے اس کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )آئی جی پولیس پنجاب نے تھانوں ،پولیس لائنز اور پولیس دفتروں میں ویڈیو ، فوٹو گرافی اور آڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی ہے اس سلسلے میں تمام تھانوں کو تحریری ہدایت موصول ہو گئیں ہیں ۔تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم میں کہا گیا ہے کہ تھانوں،پولیس لائنز اور دفاتر وغیرہ میں ویڈیو،فوٹو گرافی اور آڈیو ریکارڈنگ کر کے اس کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے۔حکم کی خلاف ورزی پر موبائل اور کیمرہ ضبط بھی کیا جا سکتا ہے پولیس افسرن کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی شخص عینک،ٹوپی،بٹن،یا پین پر لگے خفیہ کیمرے سے ریکارڈنگ نہ کرے۔تھانوں میں مختلف جگہوں پر نوٹس آویزاں کیے جائیں اگر ویڈیو اور فوٹو گرافی لازمی ہو تو مجاز اتھارٹی سے پیشگی اجازت لی جائے
تفتیش میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں چوہدری زاہد مجید
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )تحقیق اور تفتیش میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔انصاف بلا تمیز ہر پاکستانی کا حق ہے تھانوں پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر راجن پور چوہدری زاہد مجید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ راجن پور پولیس کے نوجوانوں نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں جس کے بدلے کریمنل کی کمین گاہیں ختم ہو چکی ہیں اب یہاں ڈاکوؤں کے منظم گروہ نہیں ہیں مٹھی بھر ڈاکو باقی رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد ان کو کیفر کردار کو پہنچا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر بہت تبدیل ہو چکا ہے اس میں مزید بہتری لا رہے ہیں تھانوں میں کرپشن ناقابل برداشت ہے ایسا کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا تھانوں کے معاملات روزانہ کی بنیاد پر دیکھے جا رہے ہیں اور خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے جبکہ تفتیش کا معیار بلند کیا جا رہا ہے جس کے بہتر نتائج مل رہے ہیں تھانوں میں زیادتی کا کے شکار ڈی ایس پی آفس سے رابطہ کریں انہیں شنوائی ملے گی۔اس موقع پر ملک عاشق فرید راجپوت بھی موجود تھے۔
Thursday, 3 August 2017
جمہو ریت کی سر بلند ی اور ملکی استحکا م کیلئے پیپلز پا رٹی کی جد و جہد اور قر با نیوں کو فر اموش نہیں کیا جا سکتا سر ور عبا س ایڈووکیٹ
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) جمہو ریت کی سر بلند ی اور ملکی استحکا م کیلئے پیپلز پا رٹی کی جد و جہد اور قر با نیوں کو فر اموش نہیں کیا جا سکتا ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈپٹی سیکر ٹر ی جنر ل پی پی پی جنو بی پنجا ب سر ور عبا س ایڈووکیٹ نے پیپلز سیکر ٹر یٹ میں کا ر کنا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ عمرا ن خا ن سیاست کی ابجد سے بھی واقف نہیں زردار ی کی با ر ی سے پہلے و ہ اپنی با ر ی کی فکر کر یں عمرا ن کی منفی سیا ست نے تحر یک انصا ف کی مقبو لیت ختم کر دی ہے آئند ہ الیکشن میں پیپلز پا رٹی بھر پور اکثر یت سے واضح کا میا بی حا صل کر کے حکو مت قا ئم کر یگی انہو ں نے کہا کہ ملک مز ید کسی سیا سی بحرا ن کا متحمل نہیں ہو سکتا چیئر مین بلا ؤ ل بھٹو اپنی شہید وا لد ہ محتر مہ بے نظیر بھٹو کے نقش قد م پر چل کر جمہو ریت کے استحکا م کے لئے جد و جہد کر ر ہے ہیں اس موقع پر امجد عبا سی ،ملک یسٰین ،ایم نا صر ،حسنین عبا س سو نتر ہ اور دیگر افرا د بھی مو جو د تھے
کر پٹ اور رشو ت خو د افسرا ن و اہلکا ر اپنا قبلہ در ست کر لیں ظفر عبا س خا ن چا نڈیہ
ر اجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) کر پٹ اور رشو ت خو د افسرا ن و اہلکا ر اپنا قبلہ در ست کر لیں و گر نہ شد ید کا روائی کے لئے تیا ر ہو جا ئیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سر کل آفیسر محکمہ اینٹی کرپشن را جن پور ظفر عبا س خا ن چا نڈیہ نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ کر پشن کا نا سور ملک وقو م کو دیمک کی طر ح چا ٹ ر ہا ہے ایسے میں عوا م کو چا ہیے کہ کر پشن کو جڑسے اکھا ڑنے کے لئے محکمہ اینٹی کر پشن کا سا تھ د یں انہو ں نے کہا کہ عوا م کے تعا ؤن کے بغیر قا نو ن اکیلا کچھ نہیں کرسکتا انہو ں نے کہا کہ کر پٹ افیسرا ن کے لئے محکمہ اینٹی کر پشن کا شکنجہ تیا ر ہے انہو ں نے کہاکہ مجر م چا ہیے کتنا ہی با اثر کیو ں نہ ہو قا نو ن کی گر فت سے نہیں بچ سکتا اس موقع پر منیر نا صر ،محر ر شہز اد الر حمن غور ی اور د یگر افرادبھی مو جو د تھے
گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل کو ٹلہ نصیر کے دہم کا زرلٹ انتہا ئی شا ندار اور سو فیصد
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل کو ٹلہ نصیر کے دہم کا زرلٹ انتہا ئی شا ندار اور سو فیصد ر ہا طا لب علم علی عثما ن 1024 نمبر و ں کے سا تھ نما یا ں ر ہے کو ٹلہ نصیر کے عوا می ،سما جی حلقو ں ملک غلا م ر ضا کھیا را ،منیر نا صر ،شیر علی سو نتر ہ ،حسنین عبا س سو نتر ہ ،عبد اللہ لغا ر ی ،مختیا ر احمد بھٹی ،ملک رسو ل بخش ،ملک نجف عبا س اور د یگر نے انچا ر ج کلا س د ہم را جہ غلا م عبا س ایس ایس ٹی کی کا و شو ں کوسرا ہتے ہو ئے شا ندار نتا ئج پر مبا ر کبا د پیش کیا ہے
Wednesday, 2 August 2017
ڈاکوؤں کو مخصوص علاقے تک محدود کیا جا چکا ہے محمد عتیق طاہر
را جن پو ر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)کچہ میں ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے حکومتی سطع پر کئی آپشن موجود ہیں ڈاکوؤں کو مخصوص علاقے تک محدود کیا جا چکا ہے گھیرا اتنا تنگ کیا جا چکا ہے کہ وہ وارداتیں کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو چکے ہیں ایف آئی کا اندراج ایس ایچ او کا اختیار ہے تاہم اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ بے گناہ افراد کو ملوث نہ ہوں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او راجن پور محمد عتیق طاہر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس کچہ میں عوام کی جان مال کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ڈاکواب شہروں اور شاہراؤں میں کاروائیاں نہیں کر سکیں گئے نئی حکمت عملی کے بعد ان کا قلع قمع کریں گئے کہ وہ دوبارہ اپنی کمین گاہوں کو آباد نہیں کر سکیں گئے کچہ میں رینجر کے تقرر کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ایسی متعدد تجاویز حکومت کے زیر غور رہتی ہیں کچے سے فراغت کے بعد کھلی کچہریوں کی طرز پر عوام سے رابطہ مہم شروع کرونگا کرپشن ناقابل برداشت ہے ضلع بھر کے تھانوں میں اپنا رابطہ نمبر آویزاں کیا ہے جسے رپلائی کیا جاتا ہے لوگوں میں معلومات کی کمی تاخیر کا سبب بنتی ہے چٹی دلالوں یا مسائل کا سبب بننے والے لوگوں کے بارے آگاہ کریں ان کا سد باب کریں گئے
اکاوئنٹ آفس میں رشوت کی شرح دیگر تمام محکموں سے زیادہ ہے محمد فیصل ،اسد اللہ
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)اکاوئنٹ آفس میں رشوت کی شرح دیگر تمام محکموں سے زیادہ ہے دس فیصد سے کم جائز کام بھی نہیں ہوتے ان خیالات کا اظہار سماجی کارکنوں محمد فیصل ،اسد اللہ،رب نواز ،محمد اشرف و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس آفس میں رشوت لینے والے افسران کو بھی رشوت دینا پڑتی ہے اس وقت ملک میں کرپشن کے خلاف اقدامات ہو رہے ہیں اداروں میں سب سے پہلے اکاوئنٹ آفس کے معاملات کو چیک کیا جائے تو پتہ چلے گا کہ سب سے زیادہ یہ محکمہ کرپشن کو فروغ دے رہا ہے انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور کرپشن کے گاڈ فادر اس محکمے کو راہ راست پر لانے کیلئے فوری اقدامات کریں انہوں نے متعلقہ افسران کے نوٹس میں دیتے ہوئے کہا کہ افتخار شاہ نامی اہلکار گذشتہ بیس سالوں سے تعینات ہے اور کروڑوں کی پڑاپرٹی کا مالک ہے محکمہ تعلیم کی استاد اور استانیوں کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ہائیکورٹ کے حکم کے باوجودرشوت دینا پڑی۔
میونسپل کمیٹی راجن پور کی مصالحتی کمیٹی کو غیر سیاسی بنایا جائے
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)میونسپل کمیٹی راجن پور کی مصالحتی کمیٹی کو غیر سیاسی بنایا جائے مصالحتی کمیٹی کے ذریعے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہاہے ان خیالات کا اظہار عوامی حلقوں حسنین عباس سونترہ، بشیر احمد،عبدالرزاق،محمد علی و دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کا مقصد مقامی سطح پر مسائل کو حل کرنا ہے مگر بعض ناعاقبت اندیش اس سے نفرتوں کو فروغ دیکر بھائی چارے کو نقصان پہچا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اس کا نوٹس لیکر اصلاح احوال کا حکم دیں۔
ممکنہ سیلاب کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کا دریائے سندھ میں موک ایکسرسائزکا اہتمام
را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈی پی او راجن پور محمد عتیق طاہر کی ہدایت پر متعلقہ اداروں نے ایس ایچ او مٹھن کوٹ غلام عباس گورمانی کی قیادت میں مٹھن کوٹ کے قریب دریائے سندھ میں موک ایکسرسائزکا اہتمام کیا گیا کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرہ لوگوں کو ریسکیوکرنے کیلئے پولیس کے نوجوانوں کو موٹر بوٹس چلانے کی تربیت دی گئی اس سلسلے میں دیگر مشقیں بھی کی گئیں تاکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تربیت یافتہ سٹاف موجود ہو اس موقع پر انچارج غلام عباس خان گورمانی نے کہا کہ سیلاب سے متعلق صورتحال کنٹرول میں ہے اور ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں بم ڈسپوزل سکاٹ کے انچارج غلام عباس ،انچارج جھوکا گارد راؤ محمد جمیل راجپوت،سیکورٹی انچارج راؤ محمد علی و دیگر محکموں کے اہلکار موجود تھے
پانامہ پیپرز کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے خورشید احمد رضا
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش ہے پانامہ پیپرز کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے ان خیالات کا اظہارضلعی امیر جماعت اہلسنت قاری خورشید احمد رضا نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن کو ختم کیے بغیر کوئی بھی نظام نہیں چل سکتا اس کے سبب ہم غربت اور افلاس کی بد ترین صورتحال سے دو چار ہیں پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اسلام کیلئے بنا تھا مگر بد قسمتی سے غیر اسلامی ذہن کے نرغے میں ہے اس ملک کی بقاء کے خلاف ہے وزیر اعظم نے جوش خطابت میں جو بیان دیا وہ قابل مذمت ہے اس کی مذمت کی جانی چاہیے اس سے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچ سکتا ہے کشمیریوں کی نمائندگی کے دعویداروں کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ شخصیات کی مدح سرائی میں ملک کی قسمت کے فیصلے کریں کشمیر کے بغیر تکمیل پاکستان نہیں کشمیر کے معاملے پر پاکستانی قوم بہت جذباتی ہے اور ایسی باتیں ناقابل برداشت ہیں اس کا نوٹس لیکر کاروائی کی جانی چاہیے
Tuesday, 1 August 2017
قو م عمرا ن خا ن کو وز یر اعظم دیکھنا چا ہتے ہیں محمد عمرا ن ستا ر ر حما نی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) میا ں نواز شر یف کی نا اہلی کا تما م کر یڈٹ عمرا ن خا ن کو جا تا ہے گو نواز گو کے بعد گو شہباز گو تحر یک چلا ئی جا ئیگی ان خیا لا ت کا اظہا ر تحر یک انصا ف کے رہنما اور سٹی کو نسلر محمد عمرا ن ستا ر ر حما نی نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا دھڑ ن تختہ ہو چکا ہے آئند ہ الیکشن تحر یک انصا ف بھر پور طر یقے سے جیتے گی قو م عمرا ن خا ن کو وز یر اعظم دیکھنا چا ہتے ہیں سپر یم کو رٹ کا تا ریخی فیصلہ سے پا کستا ن کی بنیا د کی طر ف پہلا قد م ہے میا ں نواز شر یف کی نا ا ہلی پر پورا ملک خوشی سے جھو م اٹھا ہے تحر یک انصا ف اس وقت ملک کی مقبو ل تر ین سیا سی جما عت بن چکی ہے وارڈ نمبر 2 را جن پور کے مسا ئل تر جیحی بنیا دوں پر حل کر اینگے
کچہ کے علاقہ کو امن کی اما جگا ہ بنا ئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے محمد ظفر بز دار
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) کچہ کے علاقہ کو امن کی اما جگا ہ بنا ئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے جرا ئم کی بیخ کنی کے لئے کسی بھی اقدا م سے گر یز نہیں کیا جا ئیگا ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈی ایس پی سر کل رو جھان محمد ظفر بز دار نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ کچہ کے علا قہ کو پرامن بنانے کے لئے پو لیس کی کا وشو ں کو فر امو ش نہیں کیا جا سکتا کچہ آپر یشن کے دوران ہما رے نڈر جو انو ں نے انتہا ئی د لیر ی کا مظا ہر ہ کیا انہو ں نے کہا کہ ڈی پی او را جن پور محمد عتیق طا ہر کی ولو لہ انگیز قیا دت میں ضلع را جن پور بہتر ین خد ما ت سرانجا م دے ر ہی ہے سر کل رو جھا ن کو ہر طر ح کے جرا ئم سے پا ک کر نا میرا مشن ہے دیا نتد ار پو لیس آفیسر محکمہ پو لیس کے لئے نیک نامی کا با عث ہیں سا ئلین کے مسا ئل تر جیحی بنیا دوں پر حل کئے جا ر ہے ہیں اس مو قع پر ایس ایچ او عمر کو ٹ محمد اقبال چا نڈ یہ ،ایس ایچ او رو جھان پر ویز خا ن احمد انی ،ریڈر سا جد حسین پا شا اور ملک غلا م رضا کھیا را بھی مو جو د تھے
راجن پورڈی ڈی سی کا اجلاس695 ملین کی ترقیاتی سکیمیں منظوری
![]() |
راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد کی زیر صدارت ڈی ڈی سی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پبلک ہیلتھ کی بتیس سکیمیں جن کی لاگت 419ملین ہے اسی طرح لوکل گورنمنٹ کی 17جن کی لاگت 147ملین ہے ،ضلع کونسل کی چار جن کی لاگت اسی ملین اور سکول ایجوکیشن کی سات سکیمیں ہیں جن کی لاگت انچاس ملین ہے ان سکیموں کی منظوری کمیٹی نے دے دی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خطیر فنڈ فراہم کر کے عوام کو بہتر سہولیات کے ساتھ ضلع کی ترقی اور مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو وقت پر مکمل کیا جائے اس موقع پر اے ڈی سی جی افضل رانا،ڈی ڈی ڈیولپمنٹ محمد عدیل، ایکسئن ہائی وے ،ایکسئن بلڈنگ ،ایکسئن پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر اشفاق احمدکا فخر فلڈ بند کا دورہ
راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے گذشتہ روز فخر
فلڈ بند کا دورہ کیا اور نئی تعمیر ہونے والی حفاظتی بند کا معائنہ کیا
انہوں نے کہا کہ اس حفاظتی بند سے عوام سیلاب سے محفوظ ہوں گے انہوں نے کہا
کہ متعلقہ افسران اس کی نگرانی کریں اور کام کی رفتار کو مزید بڑھایا
جائے۔اس موقع پر انہوں نے کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو
ہدایت کی کہ وہ میٹیریل اور کوالٹی کا خاص خیال رکھے۔اس موقع پر محکمہ
انہار اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
ما ہ جو لا ئی میں33 اشتہا ری ملز ما ن گر فتا ر نذ یر جا وید
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ما ہ جو لا ئی میں تھا نہ صدر را جن پور پو لیس کی کا ر کرد گی انتہا ئی شا ندا ررہی 33 اشتہا ری ملز ما ن گر فتا ر ،نا جا ئز اسلحہ بر آمد ،بھا ری مقدار میں منشیات بھی بر آمد جرا ئم کے خا تمہ کے لئے پو لیس اپنی تمام صلا حیتں برو ئے کا ر لا ر ہی ہے ایس ایچ او نذ یر جا وید خا ن کا عز م تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ صدر را جن پور پو لیس نے ما ہ جو لا ئی میں شا ندار کا ر کر دگی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے 33 سے ز ائد اشتہا ری جن میں اے کیٹکری کے 2 ،بی کیٹکری کے31 اشتہا ری گر فتا ر کر لئے جبکہ نا جا ئز اسلحہ کے خلا ف مہم کے دوران ایک کلاشکوف ،4 پستو ل 12 بور برآمد کر کے ملز ما ن گر فتا ر کر لئے اسی طر ح منشیا ت کے خلا ف اپر یشن کلین اپ کے دوران بھاری مقدارمیں800 لیٹر د یسی شرا ب بر آمد کر لی چرس اور افیو ن بھی بر آمد کر کے مقدما ت در ج کر لئے دریں اثنا ء ایس ایچ او صدر تھا نہ انسپکٹر نذیر جا وید خان نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ جرا ئم پیشہ ،سما ج د شمن عناصر کے خلا ف کر یک ڈا ؤ ن جا ر ی جا ئیگا اس موقع پر ملک غلا م رضا کھیا را ،حسنین عبا س سو نتر ہ بھی مو جو د تھے
Subscribe to:
Posts (Atom)