Feature Top (Full Width)

Wednesday, 12 March 2014

راجن پور ، انڈس ہائیوے محمد پور کے نزدیک ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے کزن کی گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر زخمی، گاڑی سے بھاری مقدار میں ولائتی شراب برآمد پولیس کو قانونی کاروائی سے باز رکھنے کے لیے دباؤ ۔ ملزم عمران گورچانی بارڈر ملٹری پولیس دفعدار ہے جسے معطل کیا گیا ، کمانڈنٹ ۔۔۔۔ قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ڈی پی او

راجن پور(کرائم رپورٹر) راجن پور ، انڈس ہائیوے محمد پور کے نزدیک ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے کزن کی گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر زخمی، گاڑی سے بھاری مقدار میں ولائتی شراب برآمد پولیس کو قانونی کاروائی سے باز رکھنے کے لیے دباؤ ۔ ملزم عمران گورچانی بارڈر ملٹری پولیس دفعدار ہے جسے معطل کیا گیا ، کمانڈنٹ ۔۔۔۔ قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ڈی پی او ۔۔۔۔۔ گورچانی ٹرائب کے ذریعے نان کسٹم پیڈ
گاڑیوں اور منشیات کا دھندہ کافی عرصہ سے جاری ہے ذرائع۔۔۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزانڈس ہائیوے محمد پور کے نزدیک بارڈر ملٹری پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر شدید زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے گاڑی سے بھاری مقدار میں وائتی شراب کی بوتلیں برآمد کر لی ہیں ذرائع کے مطابق گاڑی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے کزن عمران گورچانی ڈرائیو کر رہے تھے جو کہ بارڈر ملٹری پولیس میں دفعدار ہیں ۔ پولیس کو قانونی کاروائی سے باز رکھنے کے لیے سیاسی دباؤ ہے اس سلسلہ میں رابطہ پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل کا کہناہے کہ مقدمہ درج ہوچکاہے قانون کے مطابق کاروائی ہو گی کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی دریں اثناء کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس نے ملزم کو سرکاری گاڑی کو غیر قانونی استعمال لانے کے الزام معطل کر دیا ہے یاد رہے کہ گورچانی قبائلی علاقہ سے بارڈر ملٹری پولیس کے زیر نگرانی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں و منشیات کی سمگلنگ کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers