راجن پور (کرائم رپورٹر )سرکل روجہان پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران خطر ناک چھوٹو گینگ کے تین اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا اسلحہ بھی برآمدمذکورہ اشتہاری اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے اے ایس پی روجہان شبیر احمد سٹھیار نے میڈیا کو بتلایا کہ ملزمان تھانہ شاہ والی کے مشہور اغواء کے مقدمے میں بھی اشتہاری ہیں پولیس نے ان خطرناک اشتہاریوں رضو سکھانی صادق عمرانی فریدا سکھانی سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کاروائی کو سراہا اور کہا کہ ان خطر ناک ڈاکوؤں کے پکڑے جانے سے چھوٹو گینگ اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment