راجن پور ( کرائم رپورٹر)عوام کو سستی اور معیا ری اشیا ء فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ
اقدامات کر رہی ہے تمام دوکاندار گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق اشیا ء خورد نوش فروخت کریں۔ یہ باتیں اے ڈی سی محمد امین اویس ی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقدہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر ڈی او سی آغا حسین شاہ، اے سی راجن پور چوہدر ی مختار ، ڈی او انڈسٹریز ، ای اے ڈی محمد اطہر خان، ڈی او لیبر ناصرالدین مزاری ، ڈی او زراعت حبیب جیلانی،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محمد ظہیر ،انجمن تاجران اور دوکانداروں نے شرکت کی۔ اے ڈی سی نے
خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ضلعی حکومت کی مانیٹرنگ کے عمل سے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ آٹے کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے اور سستے آٹے کے سیل پوائنٹ قائم کیئے جا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ نگرانی اور چیکنگ کے عمل کو مزید فعال کیا جا ئے ۔ دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ نرخ نا موں کو آویزاں کریں ۔ اجلاس میں اشیا ء خورد و نوش کے نرخ مقرر کر تے ہو ئے بتایا کہ 20 آٹے کا تھیلہ 785روپے، چاول کچی کرنل 120روپے فی کلو گرام، دیسی 40روپے فی کلو گرام ،دال چنا 62،دال مسور130،مونگ135،ماش120،بیسن 65، میدہ 50،سوجی50،سرخ مرچ اعلیٰ کوالٹی180،چنا 85۔گھی پنجاب168، گھی سند ھ146،چینی 50، دودھ 65روپے،دھی70،بڑا گوشت250، چھوٹا گوشت450روپے فی کلو گرام فرو خت کیئے جا ئیں گے۔ لکڑی جال250،کیکر350روپے فی من۔ انہوں نے کہا کہ سو گرا م کی روٹی 5روپے میں فروخت کی جا ئے ۔ سبز چارے کا ریٹ 150روپے من مقرر کیا گیا
0 comments:
Post a Comment